Vinkmag ad

آپ کے صفحات

جنسی صحت اور کتابوں کا تعارف
آپ کا رسالہ بہت ہی شاندار اور طبی معلومات کا خزانہ ہے ۔ گزارش ہے کہ اس میں جنسی صحت کاموضوع بھی شامل کیا کریں اور صحت کے بارے میں شائع ہونے والی کتب کا تعارف بھی شائع کیا کریں ۔ امید ہے آپ ان پر غور فرمائیں گے ۔
آمنہ مشتاق‘ راولپنڈی
٭ہم وقتاً فوقتاً اس موضوع پر مضامین شامل کرتے رہتے ہیں۔تعارف کتب شائع کرنے کی تجویز اچھی ہے ‘ اس پر یقیناً سوچیں گے۔

روحانی شخصیات کی خدمات لیں
میں نےشفا نیوز کو صحت کے حوالے سے کافی مفید پایاہے اورنفسیاتی مسائل پر مضامین بہت شوق اور دلچسپی سے پڑھتا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ نفسیاتی الجھنوں کو سلجھانے کے لئے کسی روحانی شخصیت کی خدمات بھی ضرو ر حاصل کریں ‘ اس لئے کہ بہت سے مسائل بظاہر نفسیاتی لگتے ہیں لیکن اصل میںوہ روحانی بیماریاں ہوتی ہیں۔ ان کا علاج کوئی ماہر نفسیات نہیں‘ ایک عالم یا روحانی شخصیت ہی کر سکتی ہے۔یہاں ایک مثال دینا چاہوں گا کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے جادوگروں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا تو جادوگروں نے جو رسیاں پھینکیں ‘وہ وہاں موجود لوگوں کو سانپ نظر آئےں ۔کیا یہ وہاں موجود لوگوں کے ذہن پر سحر کا اثر نہیں تھا؟اسی طرح جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصاءپھینکا تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے لوگوں کو ایک بڑا اژدھا نظر آیا۔کیا ان باتوں سے ظاہر نہیں ہوتا کہ انسان کے دماغ پر سحر یا جادو کا اثر ہو سکتا ہے؟ پھر اسے میڈیکل سائنس کیوں نہیں مانتی۔
زکریا درانی ‘کوئٹہ
٭آپ نے جن مثالوں کا ذکر کیا‘ وہ برحق ہیں لیکن دوسری طرف ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ لوگ جن علامات کو جنات کا شاخسانہ بتاتے ہیں‘وہ سائیکاٹری کی کتابوں میں بیماریوں کی علامات کے طور پر درج ہیں۔ اس لئے باقاعدہ علاج کو ترجیح دینی چاہئے ۔ دوسرے پہلو سے انکار نہیں‘ لیکن چونکہ وہ ہمارا موضوع اوردائرہ کار نہیں لہٰذا اسے شامل کرنا ہمارے لئے شاید ممکن نہ ہو۔

کھیلوں کے متعلق مواد شامل کریں
شفانےوز میں مےرا سب سے پسندےدہ سلسلہ ”ڈاکٹر سے ملاقات“ ہے۔” لاہور،لاہور ہے“کے نام سے شائع ہونے والی کہانی مجھے بہت پسند آئی۔ ٹوٹکے تو بہت ہی اچھے ہوتے ہیں۔ میرا بھائی سپورٹس پسند کرتا ہے اوروہ بھی میگزین پڑھتا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ آپ اس میں کھیلوں کے متعلق بھی کچھ مواد شامل کیاکریں۔
فاطمہ خورشید‘ کراچی
٭ چند ماہ قبل ہم نے اس پر کورسٹوری شائع کی ہے۔ آئندہ بھی ہم اسے موضوع بناتے رہیں گے۔

خاندان میںشوگر کا مرض ہے
ذیابیطس اور گردوں کے امراض ہمارے خاندان میں موجود ہیں۔میری کزن نے پچھلے ماہ گردوں کی پیوندکاری کرائی ہے‘اس لئے میں ان امراض کے بارے میں بہت شوق سے پڑھتاہوں ۔میں چاہتا ہوں کہ اس بارے میں زیادہ سے زیادہ مواد شائع کیا جائے۔
یحییٰ درانی ‘خوشاب

پہچان‘ نہ چھٹکارے کی صورت
میں آپ کا میگزین بہت شوق سے پڑھتی ہوں ۔”گرمیوں کی چھٹیاں پرلطف اوربامقصد بنائیں ©©“ کے نام سے شائع ہونے والی کورسٹوری بہت پسند آئی ۔بچوں کو مثبت انداز میں قابو کرنے میں اس سے بہت سی ٹپس ملیں۔ میں چاہتی ہوں کہ ڈپریشن کے موضوع پر باقاعدگی سے کچھ نہ کچھ شائع کےاجائے‘ اس لئے کہ آج کل جس سے ملو ‘وہ اس کا شکار نظرآتاہے۔ لوگوں کو نہ تو اس کی پہچان ہے اور نہ انہیں اس سے چھٹکارے کاکوئی راستہ نظر آتا ہے ۔
کوثر ریاض ،اسلام آباد

آم پر کورسٹوری پسند آئی
شفا نیوز ایک اچھا میگزین ہے ۔گزشتہ شمارے میں ” آم،پھلوں کا بادشاہ“ کے نام سے شائع ہونے والی کورسٹوری بہت پسند آئی ۔ اس کے زےادہ پسند آنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مجھے آم بہت پسند ہیں اور میں پورا سال ان کا انتظار کرتی ہوں۔میں ہر دفعہ آم کی نئی نئی تراکیب آزماتی ہوں اور گھر والوں کو بھی کھلاتی ہوں۔
رخسانہ جاوید ،اسلام آباد

مجموعی طور پر معلوماتی مےگزےن
میں شفا نیوز بہت شوق سے پڑھتی ہوں ۔ اس میں کو ر سٹوری ، کھانے کی تراکیب اور ٹوٹکے بہت پسند ہیں ۔ میں میگزین کے بارے میں صرف اتنا کہوں گی یہ مجموعی طور پر ایک معلوماتی میگزین ہے ۔
ڈاکٹرناصرہ تسنیم ،اسلام آباد

ورزشیں پسندہےں‘کرتا بھی ہوں
شفا نیوز باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔یوں تو اس کے تمام مضامین پسند ہیں مگر اس میں ورزشوں کے حوالے سے چھپنے والے مضامین شوق سے پڑھتا ہوں اور ان ورزشوں کو روزانہ کرتا بھی ہوں۔      محمدیعقوب ،نوشہرہ

آپ کا میگزین شفاہی شفا ہے
آپ کا میگزین پہلی بار پڑھنے کا موقع ملا ۔یقین جانئے کہ اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔یہ بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی میگزین ہے اور اس میں شائع ہونے والے تمام مضامین معیاری اور مفید ہوتے ہیں۔ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ میگزین کے بارے میں یہی کہوں گاکہ یہ شفاہی شفا ہے ۔ میں اس کا مستقل خریدار بننا چاہتا ہوں۔امید ہے کہ آ پ اسے باقاعدگی سے ارسال کرتے رہیں گے۔
شجاعت علی‘ سکردو ‘ بلتستان

سب لوگوںکےلئے مشورہ
شفانےوز صحت سے متعلق واحد میگزین ہے جس سے ہمیں بہت سی مصدقہ معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ آج کل کے دور میںہم صحت سے متعلق بے شمارمسائل میں گھرے ہوئے ہےں‘ اس لےے سب لوگوں کے لےے میرامشورہ ہے کہ یہ میگزین ضرور پڑھا کرےں۔
صائمہ اکرم ‘واہ کینٹ

Vinkmag ad

Read Previous

فالج کا مریض ذہنی کیفیات اور اہل خانہ کا کردار

Read Next

گرمیوں میں کیا کھائیں

Most Popular