اجزاء
چھوٹی الائچی 10عدد
زرد رنگ 1/2چائے کا چمچ
جائفل 1/2 حصہ
کچے آم 1کلو
شیرے کے لئے:
چینی 675گرام
پانی 3گلاس
ترکیب
1۔جائفل اور الائچی کو باریک پیس کر علیحدہ علیحدہ رکھ لیں۔
2۔آموں کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیںاورگٹھلیاں نکال لیں۔
3 ۔کٹے ہوئے آموں کو کدوکش کر لیں اور ایک برتن میں پانی ڈال کر ابالیں۔
4۔جب گل جائیں تو اتار کر پانی نکال دیں ۔
5۔ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
6۔جب چینی پک کر معمولی گاڑھی ہوجائے تو آم،جائفل،الائچی،اور رنگ ڈال کرکچھ دیر کے لئے مزید پکنے دیں۔
7۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔
غذائیت پہچانئے:
گھر میں بنایا ہوا مربہ نہ صرف غذائیت کے لحاظ سے بہترین ہے بلکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق بھی ہوتا ہے۔اس ڈش میں وٹامنز اور نمکیات کی وافر مقدارپائی جاتی ہے جو جسم کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔یہ بڑھتی عمرکے بچوں کے لئے خاص طور پرمفید ہے۔
(زینب بی بی ‘ماہر غذائیات ‘شفا انٹر نیشنل ہسپتال‘اسلام آباد)
Mango Marmalade
INGREDIENTS
Cardamom 10
Yellow food color ½ teaspoon
Nutmeg ½ piece
Unripe mangoes 1 kg
FOR SYRUP
Sugar 675 grams
Water 3 glasses
RECIPE
Grind cardamom seeds and nutmeg separately and set aside
Peel and cut the mangoes and de-seed them
Grate the mangoes and boil in a saucepan
Drain water when done
On a low flame, cook sugar and water together
When sugar starts to caramelize, cook for another few minutes. Add mangoes, nutmeg, cardamom and food color to it
Take it off when the mixture is thick
NUTRITIONAL VALUE
Homemade marmalade is not only nutritious but also hygienic. This dish contains good amounts of vitamins and minerals that help keep the body active along with providing energy. It is especially good for growing children
Zainab Bibi Nutritionist
Shifa International Hospital Islamabad