Vinkmag ad

سردیوں میں کھانسی لمبی کیوں چلتی ہے، ماہرین کی وضاحت

A man coughing in cold winter weather, showing symptoms of prolonged winter cough and cold.

سردیوں میں کھانسی بالعموم زیادہ لمبی چلتی ہے۔ یہ  3 سے 8 ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، اور بعض افراد میں مہینوں تک برقرار رہتی ہے۔ ماہرین کے مطابق خشک اور ٹھنڈی ہوا، فضائی آلودگی اور غیر صحت مندانہ عادات اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ٹمپریچر انورژن کے دوران آلودگی کے ذرات فضا میں پھنس جاتے ہیں۔ اس سے آلودگی کے ذرات نیچے رہ جاتے ہیں جس سے کھانسی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹمپریچر انورژن میں نیچے کی سرد ہوا اوپر کی گرم ہوا کے نیچے پھنس جاتی ہے۔ بند جگہوں میں زیادہ وقت گزارنے سے فلو وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس طرح سردیوں میں کھانسی مزید طویل ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کھانسی تین ہفتوں سے زیادہ برقرار رہے تو بلا تاخیر  ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گھروں میں نمی کا تناسب 40 سے 60 فیصد برقرار رکھنے کے لیے ہیومیڈیفائر کا استعمال مفید ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رحیم یار خان میں بچے کے سینے سے نامکمل جڑواں بچہ نکالنے کی کامیاب سرجری

Read Next

امریکہ میں اعضاء کے فوت شدہ عطیہ دہندگان کی شرح میں نمایاں کمی

Leave a Reply

Most Popular