2025 میں امریکہ میں خسرے کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1,563 تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ مرض کم از کم 41 ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں ٹیکساس، نیو میکسیکو، یوٹاہ اور ساؤتھ کیرولینا شامل ہیں۔ اس سال 12 فیصد مریض ہسپتال داخل ہوئے اور تین افراد جاں بحق ہوئے۔
حکام کے مطابق تقریباً تمام کیسز ان افراد میں سامنے آئے جن کی ویکسی نیشن مکمل نہیں ہوئی۔ کچھ کیسز ایسے بھی تھے جن کی ویکسی نیشن کی حیثیت معلوم نہیں۔
خسرے کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ماہرین نے ایم ایم آر ویکیسن لگوانے پر زور دیا ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈاکٹر ولیم موس نے خبردار کیا کہ اگر ویکسینیشن کی شرح نہ بڑھی تو امریکہ کی خسرے سے پاک ہونے کی سرکاری حیثیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
Tags: خسرے کے کیسز