امریکہ میں 2027 میں ڈیمنشیا کے مریضوں کے لیے پہلا کمیونٹی ولیج کام شروع کر دے گا۔ یہ منصوبہ الزائمر کے مریضوں کی تنہائی کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
ڈبلیو ایم ٹی وی اور گرے نیوز کے مطابق کمیونٹی ولیج 65 رہائشیوں کے لیے دستیاب ہوگا اور 40–50 ڈے کلب ممبران بھی وزٹ کر سکیں گے۔ روم اور بورڈ کی فیس فیملیز ادا کریں گی، جبکہ طبی اخراجات انشورنس کمپنیاں برداشت کریں گی۔
گاؤں میں آٹھ چھوٹے گھر ہوں گے، ہر گھر میں آٹھ رہائشی رہیں گے۔ کمیونٹی میں ریسٹورنٹ اور گروسری سٹور بھی شامل ہوگا۔ عملے کے لیے رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔
ولیج کے قیام پر 40 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔ اس کا اہتمام ہاسپیس اور پیلی ایٹیو کیئر ایجنسی ایگریس نے کیا ہے۔
Tags: ڈیمنشیا کمیونٹی ولیج