بچوں میں دل کی جان لیوا بیماری، اریٹھموجینک کارڈیو مایوپیتھی ( اے سی ایم) کی پانچ سال قبل شناخت اب ممکن ہو گئی ہے۔ اس کے لیے صرف دو منٹ کا گال سویب ٹیسٹ کافی ہے۔
اے سی ایم دل کے خلیوں میں پروٹین کو متاثر کرتی ہے جس سے دل کی برقی سرگرمی میں خلل پڑتا ہے۔ یہ بیماری اکثر بغیر علامات کے اچانک ظاہر ہوتی ہے۔ اسے بچوں میں دل کی خرابی کے باعث اچانک اموات کے 10 فیصد واقعات کی وجہ سمجھا جاتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ پروٹین کی خرابی گال کی جھلی میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ محض دو منٹ میں لیا جانے والا یہ ٹیسٹ 51 بچوں پر آزمایا گیا۔ ان میں سے آٹھ میں بیماری کے آثار قبل از وقت ظاہر ہوئے۔ مزید 21 بچوں میں سے پانچ میں غیر معمولی علامات دیکھی گئیں۔
محققین کے مطابق یہ ٹیسٹ محفوظ ہے۔ ماہرین گھریلو استعمال کے لیے بھی سویب کِٹس تیار کر رہے ہیں۔