Vinkmag ad

انجائنا (سینے میں درد) کے لئے مفید ٹِپس

اگر کسی کو انجائنا (سینے میں درد) کا مسئلہ ہو تو اسے دل کے دورے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ اسے سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔

سینے میں درد کے لئے کچھ ہدایات:

٭آپ کا معالج جو بھی ادویات تجویز کرے‘ انہیں باقاعدگی سے استعمال کریں اور وقتاً فوقتاً اپنا چیک اَپ کراتے رہیں۔

٭بسیار خوری سے عموماً موٹاپے اور وزن بڑھنے جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بعد میں ذیابیطس اور دل کے امراض کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے کھانا اتنا کھائیں جس سے جسم کو مقررہ مقدار میں کیلوریز بھی حاصل ہوں اور وزن بھی نہ بڑھے۔

٭اگر سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو فوری طور پر ترک کردیں کیونکہ اس میں موجود نکوٹین بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی مقدار بڑھاتی ہے۔ یہ چکنائی دل کے دورے کا باعث بنتی ہے۔ہائی بلڈ پریشر دل کی شریانوں کو کمزور کرتا ہے جس سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

٭ذیابیطس ،بلڈپریشر اور امراض قلب کے شکار افراد اپنا کولیسٹرول باقاعدگی سے چیک کروائیں۔ بڑھے کولیسٹرول سے خون میں چکنائی کی زیادہ مقدار شریانوں میں جمنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے خصوصاً دل کی شریانیں بند ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

٭اپنے معالج کے مشورے سے باقاعدگی سے ورزش کریں۔ اگر سانس پھولنے لگے اور سینے میں درد ہو تو ورزش کرنا بند کردیں۔ رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی اور صبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں۔

٭پریشانیاں ہماری معمول کی زندگی کا حصہ ہیں۔ ان سے مکمل نجات تو مشکل ہے لیکن اس کے باوجود خود کو خوش اور مصروف رکھنے کی کوشش کریں۔ تفکرات کو اگر ذہن پر سوار کر لیا جائے تو یہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔

٭ذیابیطس کے باعث خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور دیگر مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ جن مریضوں کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض شامل ہوں‘  وہ متحرک اور محتاط طرزِ زندگی اختیار کریں۔

angina, chest pain, angina pectoris, management of angina, heart problems, health, shifa news, seenay mai dar ho tou kya karien

Vinkmag ad

Read Previous

کیا وارٹس (مسے) کینسر زدہ ہوتے ہیں؟

Read Next

سورائسز (چنبل) کو معمولی نہ سمجھیں

Leave a Reply

Most Popular