Vinkmag ad

سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کے لیے ٹیلی میڈیسن کا آغاز

پنجاب کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں جدید ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کے لیے ٹیلی میڈیسن کا آغاز چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات میں کمی لانا ہے۔ پاکستان میں روزانہ اوسطاً 1000 بچے مختلف طبی وجوہات کے سبب فوت ہو جاتے ہیں۔

پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ دیہات میں صحت کی معیاری سہولیات انتہائی ناکافی ہیں۔ اس وجہ سے مریضوں کو شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اس میں انہیں مالی رکاوٹوں، طویل فاصلوں اور سڑکوں کی خراب صورت حال کا سامنا ہوتا ہے۔ یوں علاج میں تاخیر بعض دفعہ ننھے بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کی بدولت یہ رکاوٹ دور ہورہی ہے۔ دور دراز علاقوں کے بچے لاہور کے کنٹرول روم میں موجود ڈاکٹروں سے طبی مشاورت حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹیکنالوجی کی مددد سے بچوں کا معائنہ کرتا ہے۔ دوسری طرف موقع پر موجود رجسٹرڈ نرس اس عمل میں معاونت کرتی ہے۔ اگرچہ یہ انتظام براہ راست طبی معائنے کا متبادل نہیں لیکن 60 فی صد کیسز میں انتہائی مؤثر ہے۔ اس کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی تربیت بھی ممکن ہے۔

دیہی علاقوں کے بچوں اور والدین کے لیے کے لیے یہ سہولیات ایک نعمت سے کم نہیں۔ فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن ربانی کے نزدیک یہ ان بچوں کے لیے گیم چینجر ہے جو ایمرجنسی میں بروقت اور معیاری ہیلتھ کیئر سے محروم ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کے لیے ٹیلی میڈیسن کا آغاز تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ جس ملک میں مریض بہت زیادہ اور ہسپتال کم اور دور ہوں وہاں ایسے اختراعی منصوں کی شدید ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان ہیپاٹائٹس سی میں پہلے نمبر پر آ گیا

Read Next

پودینے کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular