Vinkmag ad

 سونے کے لئے تکیے کا استعمال

 سونے کے لئے تکیے کا استعمال

 بعض افراد کا ماننا ہے کہ سوتے وقت سرکے نیچے تکیہ نہیں رکھنا چاہئے۔ یہ درست ہے یا نہیں اس حوالے فزیوتھیراپسٹ شائستہ عنبرین کہتی ہیں کہ یہ تصوربالکل غلط ہے

سوتے وقت گردن کے پٹھو ں کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے جوتکیے کے بغیرممکن نہیں ہوتا۔ سوتے ہوئے جسم کو ٹھیک زاویے پررکھنے سے بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ تکیے کی نرمی اورسختی کو بھی مدنظررکھنا چاہئے۔ نرم اورکم اونچائی والا تکیہ گردن کے لیے مفید ہے اورپٹھوں میں کھچاؤ کا باعث نہیں بنتا۔ اس کے برعکس وہ افراد جو دوتکئے یا ایک سخت تکیہ رکھنے کےعادی ہیں‘ ان کی گردن کے خم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔اس سے گردن کی ساخت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اورزیادہ خم کی صورت میں گردن کی ہڈی بھی نمایاں ہوجاتی ہے۔اس کی وجہ سے گردن کے پٹھوں میں کھچاؤ،درد اور سختی پیدا ہوتی ہے۔

Sleeping with pillows, myth, reality of sleeping with pillow

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی بی سے بچاؤ

Read Next

ذیابیطس‘ میٹھے سے مکمل پرہیز؟

Leave a Reply

Most Popular