Vinkmag ad

سردیوں میں جلد کی دیکھ بھال

سردیوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے جس کا منفی اثر جلد پر بھی پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں جلد کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دینا ہوتی ہے۔ اس موسم میں جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات اس وجہ سے پورے جسم پر خارش شروع ہو جاتی ہے۔

تھوڑی سی توجہ دے کر ہم اس موسم میں بھی خشکی کا مقابلہ کر کے اپنی جلد کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

سردیوں میں سکِن کیئر 

سردیوں میں جلد کی دیکھ بھال کے لئے کچھ مفید ٹِپس یہ ہیں:

٭نہانے سے قبل جلد پر کسی بھی تیل مثلاً سرسوں، ناریل یا زیتون کے تیل کی مدد سے مساج کر لیں۔ اس کے بعد نہا لیں۔ اس سے جلد کی قدرتی چکنائی محفوظ رہتی ہے اور نہانے کے بعد خشکی نہیں ہوتی۔

٭بہت زیادہ گرم پانی سے اور زیادہ دیر تک نہ نہائیں۔ اس کے بجائے نیم گرم پانی سے نہائیں اور زیادہ دیر پانی میں رہیں۔

٭نہانے کے بعد جسم کو تولیے سے رگڑ کر صاف نہ کریں۔

٭بعض صابن بھی جلد کو خشک کرتے ہیں۔ اس لئے ایسے صابن استعمال کریں جن میں گلیسرین اور قدرتی تیل شامل ہوں۔

٭گیلے جسم پر موئسچرائزر لگائیں کیونکہ یہ اس وقت زیادہ بہتر انداز میں جذب ہوتا ہے۔  اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موئسچرائزر اندر تک جلد کو تر کر کے اسے خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔

٭واشنگ پاؤڈر میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو ہاتھوں کی جلد کو روکھا اورخشک کرتے ہیں۔ لہٰذا کپڑے دھونے کے فوراً بعد ہلکے گیلے ہاتھوں سے پیٹرولیم جیلی یا کولڈ کریم لگائیں۔

٭جن کو خشک جلد کا مسئلہ ہو وہ گھر میں گلیسرین، عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر اسے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

skin care in winters, how to keep skin soft in winters, sardiyon mai jild ki care, skin care tips, shifa news, health

Vinkmag ad

Read Previous

گردوں کو صحت مند کیسے رکھیں

Read Next

گردوں کی پتھری

Leave a Reply

Most Popular