Vinkmag ad

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں 600 کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹس

Shifa International Hospital team celebrates 600 successful bone marrow transplants with cake-cutting and smiles

شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے 600 مریضوں کے بون میرو اور سٹیم سیل ٹرانسپلانٹس کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس سے بلڈ کینسر، ای پلاسٹک اینیمیا اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو نئی زندگی ملی ہے۔

ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق کے مطابق ہر ٹرانسپلانٹ ایک نئی زندگی کا آغاز ہے۔ یہ مریض اب بہتر اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔ یہی شفا کے مشن کی اصل کامیابی ہے۔

ڈائریکٹر بون میرو ٹرانسپلانٹ پروگرام ڈاکٹر طارق ستی نے کہا کہ یہ ہسپتال اور مریضوں دونوں کی جیت ہے۔ یہ ان بچوں اور خاندانوں کی بھی کامیابی ہے جو برسوں سے موروثی امراض اور بلڈ کینسر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خواجہ جنید مصطفی نے کہا کہ یہ محض اعداد و شمار کی بات نہیں۔ یہ ان خاندانوں کی خوشی ہے جو اپنے پیاروں کو اذیت میں دیکھنے کی تکلیف سے بچ گئے ہیں۔ کنسلٹنٹ بون میرو ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر ایم ایاز میر نے کہا کہ ہسپتال چاہتا ہے کہ مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہ جانا پڑے۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی معیار کی ٹرانسپلانٹ سہولتیں فراہم کرتا رہے گا تاکہ مریضوں کو محفوظ مستقبل اور بہترین علاج مل سکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نومولود بچوں کی اموات، پاکستان کی پہلی نیشنل گائیڈ لائنز جاری

Read Next

انسانی گوشت کھانے والا پیراسائیٹ، امریکہ میں پہلا کیس رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular