Vinkmag ad

کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 323 اموات، مزید بارشوں کی پیش گوئی

کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 323 اموات، مزید بارشوں کی پیش گوئی- شفا نیوز

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 323 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں 209 افراد جان سے گئے۔ صوبے میں 336 مکانات متاثر ہوئے جن میں 230 جزوی طور پر اور 106 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ بونیر میں فوت شدگان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید بارشوں اور سیلاب کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ تیکنیکی ماہر ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد مزید تین سلسلے پاکستان کا رخ کریں گے۔ ان میں سے ایک خلیج بنگال اور دوسرا افغانستان سے داخل ہو گا۔

جنرل مینجر این ڈی ایم اے زہرا حسن کے مطابق تربیلا ڈیم 98 فیصد بھر چکا ہے۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر اور کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے کئی اضلاع میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

مادہ منویہ  میں خون آنا

Read Next

ذیابیطس میں روٹی کے بجائے آم زیادہ مفید، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular