Vinkmag ad

سرکاری ہسپتالوں کے کلینکس پرائیویٹ ہسپتالوں کو دینے کا فیصلہ

سرکاری ہسپتالوں کے کلینکس پرائیویٹ ہسپتالوں کو دینے کا فیصلہ-شفا نیوز

پنجاب حکومت نے نگہداشت صحت کے شعبے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے ایک سرکاری ہسپتالوں کے کلینکس پرائیویٹ ہسپتالوں کو دینا ہے۔

حکومت کے مطابق یہ اقدام ایک نئے پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس کی ابتداء پانچ اضلاع کے ہسپتالوں سے کی جائے گی۔ ان میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال، رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اور فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے اس کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

جو کلینکس پرائیویٹ اداروں کو دیے جائیں گے، ان میں انستھیزیا بھی شامل ہے۔ یہ شعبہ سرجری وغیرہ کے لیے مریضوں کو  بے ہوش یا سن کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس فہرست میں ایمرجنسی وارڈز، انتقال خون کی سروسز، چلڈرن ایمرجنسی اور شعبہ گردہ و مثانہ بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے کلینکس پرائیویٹ اداروں کو دینے کا مقصد نجی اداروں کی خصوصی مہارتوں سے استفادہ کرنا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد منصوبے کو دیگر ہسپتالوں تک بڑھایا جائے گا۔ محکمہ صحت اس اقدام کے نتائج کی کڑی نگرانی کرے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بے ہوشی کی صورت میں فرسٹ ایڈ

Read Next

پھیپھڑوں کا کینسر

Leave a Reply

Most Popular