Vinkmag ad

2 لاکھ سے زائد بچوں کے والدین کا پولیو قطرے پلانے سے انکار

پاکستان میں حالیہ انسداد پولیو مہم بڑے زور و شور سے چلائی گئی۔ تاہم اس دوران پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین نہیں پلائی جا سکی۔ اس کا سبب 215,119 بچوں کے والدین کا پولیو قطرے پلانے سے انکار ہے۔ دوسری طرف 1,54,736 والدین اس پر رضامند ہوئے۔

ذرائع کے مطابق انکار کرنے والوں میں سے 1,36,707 کا تعلق سندھ، 56,252 کا خیبر پختونخوا، 1502 کا پنجاب، 19,654 کا بلوچستان اور 1004کا اسلام آباد سے ہے۔

سندھ حکومت نے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ قانون کے مطابق اس پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ قید ہو سکتی ہے۔ انکار کرنے والے والدین یا سرپرستوں  کی شناخت محکمہ صحت کے اہلکار اور پولیو ورکرز کریں گے۔ سندھ پولیس کو اس ضمن میں ان کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

رواں سال پاکستان میں پولیو کے پانچ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان وہ ممالک ہیں جہاں پولیو اب بھی سر اٹھا رہا ہے۔

پولیو قطرے پلانے سے انکار کا بنیادی سبب جہالت ہے۔ اور جہالت کا پہلا علاج آگہی ہے۔ جن علاقوں میں انکار کی شرح زیادہ ہے وہاں آگہی کے انتظامات کیے جانے چاہئیں۔ اس کے بعد بھی انکار کیا جائے تو پھر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مانع حمل طریقے اور ان کے اثرات

Read Next

فضائی آلودگی کی وجہ سے قبل از وقت اموات میں پاکستان پہلے 10 ممالک میں شامل

Leave a Reply

Most Popular