Vinkmag ad

بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی پاکستانی فیملی مشکلات کی شکار

بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی پاکستانی فیملی مشکلات کا شکار- شفا نیوز

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی پاکستانی فیملی مشکلات کی شکار ہو گئی۔ بچے دہلی کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس ہفتے ان کی سرجری متوقع تھی۔

بچوں کی عمریں سات اور نو سال ہیں۔ دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ بچوں کے والد کے بقول دہلی میں قیام اور علاج کے دوران ان کے تقریباً 1 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ ان کے ساتھ پورا تعاون کر رہی ہے۔ تاہم موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر وہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ بچوں کے والد نے اپیل کی کہ حکومتِ پاکستان ان سے تعاون کرے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گیلین بری سنڈروم: پٹھوں کی کمزوری اور فالج کی اعصابی بیماری 

Read Next

سی موس: سپر فوڈ یا سوشل میڈیا پر صرف ایک دعویٰ؟

Leave a Reply

Most Popular