Vinkmag ad

ناک کا نیا سپرے تمام اقسام کے فلو سے تحفظ فراہم کرنے میں مؤثر

A man using nasal spray for protection against flu

موسمی فلو دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 64,6000 اموات کا سبب بنتا ہے۔ دوسری طرف وائرس کی بدلتی اقسام ویکسین کی افادیت کو کم کر رہی ہیں۔ سائنس دانوں نے ناک کا نیا سپرے تیار کیا ہے جو فلو کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ہے۔

ہارورڈ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین نے CR9114 اینٹی انفلوئنزا اینٹی باڈی تیار کی۔ اسے نیزل سپرے کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ وائرس کے ناک میں پہنچتے ہی اسے ناکارہ بنا دیتا ہے۔

ابتدائی انسانی آزمائشوں میں 143 صحت مند رضاکار شامل تھے۔ نتائج کے مطابق یہ سپرے محفوظ رہا اور اینٹی باڈیز نے وائرس کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ناک کا نیا سپرے فلو اے اور فلو بی دونوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دن میں دو بار سپرے کا استعمال زیادہ مؤثر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ 85 ہزار کینسر کے کیسز رپورٹ

Read Next

Joint pain? | Practical ways to manage discomfort without painkillers

Leave a Reply

Most Popular