ڈائلیسز سے متعلق مفروضے

ڈائلیسز سے متعلق مفروضے

ڈائلیسز کے بعد زندگی ختم

بعض افراد سمجھتے ہیں کہ ڈائلیسزبیماری کے آخری سٹیج پرتجویزکیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مریض زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہ سکتا مگر یہ درست نہیں کیونکہ

بیماری کی روک تھام جب ادویات سے ممکن نہ ہوسکے تو ڈائلیسز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس میں آخری اسٹیج کی کوئی بات نہیں ہے۔ جو مریض باقاعدگی سے علاج کے لیے آتے ہیں وہ 25سال تک نارمل سے قریب ترزندگی گزارسکتے ہیں اورگزار رہے ہیں۔

ملازمت نہیں کرسکتے

لوگوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ ڈائلیسزکروانے والے مریض کوئی کا م یا ملازمت نہیں کرسکتے جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں

ڈائلیسزعلاج کا ایک طریقہ کار ہے جو فرد کو صحت مند رکھنے کے لیے فاضل مواد کو جسم سے باہرنکالتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی ملازمت وغیرہ جاری رکھیں۔

صحت پرمنفی اثرات

کچھ افراد کے خیال میں اس علاج کی وجہ سے صحت پرمنفی اثرپڑتا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے

گردوں کا علاج نہ کروانے سے صحت پرمنفی اثرضرور پڑسکتا ہے مگرڈائلیسزکی وجہ سے صحت خراب نہیں ہوتی۔ کچھ مریضوں کوشروع میں اس کی عادت ڈالنے میں مشکل ہوتی ہے مگر بعد میں ایسا مسئلہ نہیں ہوتا اوروہ خود کو بہترمحسوس  کرتے ہیں۔

myths about dialysis, dialysis myths vs reality

Vinkmag ad

Read Previous

ڈیمینشیا

Read Next

ناک سے خون نکلنا یا نکسیر پھوٹنا

Leave a Reply

Most Popular