Vinkmag ad

بزرگوں کا موڈ بہتر بنانے والی غذائیں

اے اے جی پی ( American Association for Geriatric Psychiatry) کی 2022 میں شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 10سے 20 فی صد بزرگ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں جو چیزیں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں ان میں سے ایک غذا ہے۔ کچھ غذائیں ذہنی تناؤ کو کم کرتی اور خوشی کے ہارمونز کی پیداوار بڑھاتی ہیں۔

بزرگوں کو خوش کرنے اور ان کے اچھے موڈ کو برقرار رکھنے کے لئے چند مؤثر غذائیں یہ ہیں:

٭موسمی پھلوں جیسے انناس، کیوی ،کیلے اور بیر میں سیروٹونن کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ یہ بے چینی اور ذہنی تناؤ کو کم کرتا اور آف موڈ کو آن کر دیتا ہے۔

٭ وٹامن سی ترش پھلوں مثلاً لیموں، مالٹے، کینو اور سٹرابیری وغیرہ میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ پھل بزرگوں میں خوشی کے ہارمونز کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔

٭ گہرے رنگ کی ہرے پتوں والی سبزیوں مثلاً پالک وغیرہ میں معدنی میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو اضطراب کم کرتا ہے۔

٭ گری دارمیوہ جات میں ٹریٹپوفین وافر مقدار میں ہوتا ہے جو انسانی جسم میں سیروٹونن پیدا کرتی ہے۔ یہ ہارمون انسان کو خوش رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ ڈارک چاکلیٹ جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمونز کو کم کرتی اور خوشی کے ہارمونز کی پیداوار بڑھاتی ہے۔

٭ موصلی سفید نامی جڑی بوٹی سیروٹونن ہارمون کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ یہ فرد کو انعام ملنے جیسی خوشی محسوس کراتی ہے۔ یہ باآسانی پنسار کی دکان سے مل جائے گی۔

٭ تمام سالم اناج میں وٹامن بی کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ وٹامن اعصابی نظام کی فعالی میں اہم کردارا ادا کرتا ہے۔ نتیجتاً انسانی دماغ بہتر انداز میں خوشی کے ہارمونز پیدا کر سکتا ہے۔

٭ خوراک میں پری بائیوٹکس مثلاً سفید چنے، پیاز اور لہسن وغیرہ اور پروبائیوٹکس مثلاً دہی اور پنیر وغیرہ سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

٭ پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے پھلیاں، انڈے اور کم چکنائی والا گوشت جسم میں ڈوپامین کی مقدار کو زیادہ کرتا ہے۔

٭ ایسی غذاؤں کو محدود کریں جو آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان میں مصنوعی مٹھاس، ٹرانس فیٹس‘ پروسیسڈ اور ڈبہ بند چیزیں شامل ہیں۔

Mood boosting foods for the elderly, foods which can improve mood of elderly, foods for elderly, adult mood foods

Vinkmag ad

Read Previous

Piles and Colon Cancer

Read Next

مثانے میں سوزش

Leave a Reply

Most Popular