Vinkmag ad

پاکستان میں سامنے آنے والا منکی پاکس زیادہ خطرناک نہیں، وزارت صحت

پاکستان میں منکی پاکس کی قسم زیادہ خطرناک نہیں- شفا نیوز

منکی پاکس کی وباء نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ تاہم پاکستان میں منکی پاکس کی جو قسم سامنے آئی ہے وہ زیادہ خطرناک نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویرئینٹ کی بنیاد پر اس مرض کی دو اقسام ہیں۔ ان میں سے ایک کلیڈ ون جبکہ دوسری کلیڈ ٹو ہے۔

کلیڈ ون زیادہ خطرناک ہے۔ حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں پھیلنے والی قسم یہی ہے۔ پاکستانی وزارت صحت کے مطابق اس کا کوئی کیس یہاں رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کا کلیڈ ٹو ویریئنٹ سامنے آیا ہے۔ اس کی تشخیص خیبر پختونخوا کے ایک شہری میں ہوئی۔ یہ ویریئنٹ کلیڈ ون کے مقابلے میں کم خطرناک ہے۔ 2022 سے 2023 کے درمیان پاکستان میں سامنے آنے والے تمام کیسز کلیڈ ٹو ہی تھے۔

کلیڈ ون کے بھی پاکستان آ جانے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس لیے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر منکی پاکس کی سکریننگ سخت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کو عالمی سطح پر اب ایم پاکس کہا جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

منجمد کندھا

Read Next

ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے 452 دھاتی اشیاء نکال لیں

Leave a Reply

Most Popular