منجمد کندھا

منجمد کندھا

کندھے کا نظام ہڈیوں‘جوڑوں‘ پٹھوں‘ اعصاب اورخون کی شریانوں وغیرہ پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس کا جوڑدو ہڈیوں سے مل کربنتا ہے۔ ان میں سے ایک کوبازو کی ہڈی کا سراوردوسری کو ساکٹ یا خول کہتے ہیں۔ ساکٹ میں بازو کی ہڈی کا سرحرکت کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم کہنی سے اوپر کے حصے کو حرکت دے پاتے ہیں۔ اس جوڑ کے باہر ایک کیپسول( ریشہ داربافت جو جوڑ کے گرد ہوتی ہے) ہوتا ہے جس کے سکڑنے اورسخت ہونے سے کندھے کے جوڑ کی حرکت کم ہوجاتی ہے۔

 خطرے کی زد میں کون

ان افراد کو کندھا منجمند ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے

٭اینڈوکرائن غدود کے مرض میں مبتلا افراد ۔

٭ذیابیطس کے مریض۔

٭تھائی رائیڈ غدود کے مرض میں مبتلا افراد۔

وجوہات کیا ہیں

٭کندھے پرایسی چوٹ لگے جس کے باعث مسلسل درد اورجوڑ کی حرکت میں مسلسل کمی ہوتویہ کیفیت کندھے منجمد ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ نوجوانوں میں اس صورت حال کی بڑی وجہ یہی ہوتی ہے۔

٭ کندھے کی تکلیف میں عمرکا عمل دخل بھی ہوتا ہے۔ یہ خطرہ کسی بھی عمرمیں ہوسکتا ہے لیکن 40 سے 60 سال کی عمرمیں اس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔  خواتین اس کا زیادہ شکارہوتی ہیں۔

٭کندھے کے آپریشن یا بائی پاس سرجری کے بعد اکثر کندھے کی تکلیف کا خطرہ ہوتا ہے۔

علاج کی ممکنہ صورتیں

کندھے کے منجمد ہونے کی صورت میں کئی طرح کے جدید علاج موجود ہیں جن میں سے چند یہ ہیں

٭اس میں فزیوتھیراپی اہم کردارادا کرتی ہے اور یہ علاج چھ سے آٹھ ہفتوں پرمشتمل ہوتا ہے۔

٭الٹراسائونڈ تھیراپی کے ذریعے بھی اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس تکنیک میں مریض کے جسم میں بہت بلند فریکوئنسی کی لہریں داخل کی جاتی ہیں جس سے جسم کے متاثرہ حصے کی سکڑی ہوئی بافتیں نرم ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ خون کی گردش تیزہوتی ہے اورجسم کے متاثرہ حصے کی سوجن میں کمی آجاتی ہے۔

٭اس میں ورزشیں اہم کردارادا کرتی ہیں اورجوڑ کی حرکت کو آہستہ آہستہ اپنی اصل حالت میں لاتی ہیں۔

٭ہائیڈروتھیراپی ایک جدید تکنیک ہے جو منجمد کندھے سمیت بہت سی بیماریوں کےعلاج میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ عام طور پرکندھے کی اس تکلیف کے شکارمریض کو ورزشیں کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے اسے مخصوص ورزشیں پانی کے تالاب میں اتار کر کروائی جاتی ہیں ۔ایسے میں مریض خود کو بے وزن محسوس کرتا ہے اورمشکل سے مشکل ورزش باآسانی کرلیتا ہے۔

frozen shoulder, causes, risk factors, treatment

Vinkmag ad

Read Previous

شہد کے فوائد

Read Next

حمل کیوں گرتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular