Vinkmag ad

منکی پاکس، پاکستان میں بھی الرٹ جاری

منکی پاکس، پاکستان میں بھی الرٹ جاری- شفا نیوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس میں ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ اس کے علاوہ منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو لازماً خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے۔

این سی او سی نے اس حوالے سے آج ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شبانہ سلیم کریں گی۔ صوبائی ڈائریکٹر جنرلز بھی اس میں شرکت کریں گے۔ بارڈر سیکیورٹی سروسز کے نمائندے بھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی، ملک کے داخلی مقامات پر انتظامات اور ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز اور بیڈز کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان میں آج تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پاکستان میں اس کے تمام مریض عرب ممالک سے آئے۔ مڈل ایسٹ سفر کرنے والے لوگ اب بھی اس کے شکار ہو سکتے ہیں۔

جولائی 2022 میں ڈبلیو ایچ او نے اس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ نسل پرستی کے خدشات کے پیش نظر اس بیماری کا نام ایم پاکس کر دیا گیا۔

منکی پاکس کی علامات میں فلو اور پیپ سے بھرے دانے شامل ہیں۔ یہ عموماً خطرناک نہیں ہوتے۔ تاہم بعض اوقات بیماری خطرناک شکل بھی اختیار کر جاتی ہے۔ ایسے میں یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہرنیا

Read Next

بنگلہ دیشی خاتون جس کا دل، جگر اور معدہ اپنی جگہ پر نہ تھے

Leave a Reply

Most Popular