Vinkmag ad

دودھ کے دانت اور ان کی علامات

دودھ کے دانت

بچوں کی نشوونما کے دیگر مراحل کی طرح دانت نکالنا بھی ایک اہم مرحلہ ہے۔ دانت پیدائش کے وقت جبڑوں میں موجود ہوتے ہیں تاہم مسوڑھوں سے باہر بعد میں نکلتے ہیں۔ان کے نکلنے کی عمرمتعین نہیں ہے تاہم بچے عموماً 6 سے 10 ما ہ کی عمر میں پہلا دانت نکال لیتے ہیں۔ انہیں مکمل طور پر نکلنے میں تقریباً دوسال کاوقت درکار ہوتا ہے۔عموماً تین سال کی عمر تک 20دانتوں  کا سیٹ مکمل ہو جاتا ہے۔ کیلشیم یاوٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے دانت نکلنے کا عمل سست ہو سکتا ہے۔

دانت نکلنے کی علامات

:بعض بچے کسی تکلیف کے بغیر بھی دانت نکال لیتے ہیں تاہم زیادہ تر بچوں کو اس میں کچھ نہ کچھ مشکل پیش آتی ہے ۔اس عرصے میں درج ذیل علامات نمودارہوسکتی ہیں

٭دانت نکلنے سے پہلے مسوڑھے سوجھ جاتے یا سخت ہو سکتے ہیں۔ اس وجہ سے بچہ چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ یہ علامات عموماً دانت نکلنے سے چار سے پانچ دن پہلے ظاہر ہوتی ہیں جودانت نکل آنے کے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

٭مسوڑھوں میں خارش بھی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچہ ہر چیز منہ میں ڈالتا ہے۔

٭دانت نکلتے وقت مسوڑھوں میں دباؤ بڑھ جاتا ہے۔اسی لئے بچے اپنی انگلی یا کھلونوں وغیرہ کو کاٹتے ہیں۔

٭بعض اوقات بچوں کے منہ سے رال بہنا شروع ہو جاتی ہے۔

٭دانت نکالتے وقت بعض بچے کھاناپینا بھی کم کر دیتے ہیں۔

بہت سے والدین کہتے ہیں کہ بچے کو دانت نکلنے سے پہلے بخار اورڈائیریا ہو تا ہے۔ ماہرین صحت اس سے اتفاق نہیں کرتے ۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس کے مطابق بخار اور ڈائریا دانت نکالنے کی علامات نہیں ہیں۔ مسوڑھوں کی سوجن سے بچے کوہلکا بخار ہوسکتاہے اور لعاب زیادہ پیدا ہونے کے باعث اسے اسہال  ہو سکتے ہیں۔اگر بچے کو تیز بخار، اسہال اور الٹیاں ہوں تو بلاتاخیر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Milk teeth, kids, signs of milk teeth

Vinkmag ad

Read Previous

امتحان کاخوف اور گھبراہٹ

Read Next

خوشی کیا ہے اور کیوں ضروری ہے

Leave a Reply

Most Popular