Vinkmag ad

ذہنی طاقت بیماری اور مشکلات کے مقابلے کی کنجی ہے، سلیم شیخ

ذہنی طاقت بیماری اور مشکلات – شفا نیوز

سینیئر اداکار سلیم شیخ  نے کہا ہے کہ ذہنی طاقت بیماری اور مشکلات کے مقابلے کی کنجی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل وہ شدید بیمار ہو گئے تھے۔ اس سے نہ صرف ان کا وزن کم ہوا بلکہ وہ ڈپریشن کے بھی شکار ہوئے۔

سلیم شیخ نے اس کا اظہار ایک ٹی وی پروگرام میں کیا۔ اس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

ان کے مطابق وہ 2021 میں شدید بیمار ہو گئے تھے۔ وزن میں شدید کمی کی وجہ سے انہیں دیکھنے والے پریشان ہو جاتے۔ وہ خود بھی اس وجہ سے پریشانی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات میں انہوں نے خود کو مضبوط رکھا۔ ذہنی طور پر خود کو طاقت ور محسوس کرنے سے ان کی صحت بہتر ہونے لگی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ خدا پر یقین اور اپنے آپ کو مضبوط بنانے سے وہ صحت یاب ہوئے۔ ان کے مطابق ذہنی طاقت بیماری اور مشکلات کے مقابلے کی کنجی ہے۔

بیماری کے ذکر کے باوجود انہوں نے اس کا نام اور سبب نہیں بتایا۔

2021 میں وہ نعمان اعجاز کے پروگرام میں آئے تو بہت کمزور لگ رہے تھے۔ انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ بیماری کی وجہ سے انہوں نے روزے نہیں رکھے۔ وہ جو چیز کھانا چاہتے ہیں ڈاکٹر انہیں کھانے نہیں دیتے۔ اس وقت بھی انہوں نے مرض کا نام نہیں بتایا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

”نو ٹو پلاسٹک” مہم وقت کی اہم ضرورت، رومینہ خورشید

Read Next

Yoga for belly fat | Weight loss | Yoga with Naheed | Shifa News

Leave a Reply

Most Popular