ملک میں دوائیں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد مہنگی ہو گئی ہیں۔ مئی کے مقابلے میں جون میں ان کی قیمتوں میں 1.59 فیصد اضافہ ہوا۔
ڈاکٹروں کے کلینکس کی فیسوں میں جون میں 9.81 فیصد اضافہ ہوا۔
جون میں ڈینٹل سروسز 5.99 فیصد مہنگی ہو گئیں۔
میڈیکل ٹیسٹوں کی فیسیں سالانہ بنیادوں پر 15.01 فیصد بڑھ گئیں۔
میڈیکل ٹیسٹ مئی کے مقابلے جون میں 0.88 فیصد مہنگے ہو گئے۔ سالانہ بنیادوں پر ہسپتالوں کی سہولیات 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ ان سروسز میں مئی کے مقابلے جون میں 0.92 فیصد اضافہ ہوا۔