Vinkmag ad

سی سیکشن کوجانئے

سی سیکشن کوجانئے

ولادت ایک فطری عمل ہے اورعموماً فطری طریقے سے انجام پاتا ہے۔ تاہم کچھ غیرمعمولی صورتوں میں بچے کو ماں کا پیٹ چاک کرکے  نکالنا پڑتا ہے۔ اس سرجری کوعام زبان میں ’بڑا آپریشن‘ اورطبی زبان میں ’سیزیرین سیکشن‘ یا ’سی سیکشن‘ کہتے ہیں۔

سیزیرین سیکشن ایک سرجری ہے اوراس میں وہ تمام خطرات موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی سرجری میں ہوسکتے ہیں۔ بچے کی پیدائش کے دوران ہونے والی تکلیف سے بچنے کے لئے بعض خواتین خود ہی اس پراصرار کرتی ہیں۔ دوسری طرف اس کی اشد ضرورت کے باوجود بعض خواتین اس پر تیارنہیں ہوتیں۔ کچھ صورتوں میں وہ اپنی جان اور بچے‘ دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اس سلسلے میں صحیح فیصلہ آپ کی قابل اعتماد ڈاکٹرہی کرسکتی ہے اوراس پراعتماد کیا جانا چاہئے۔

آپریشن کی وجوہات

بڑے آپریشن کی وجوہات دوقسم کی ہوسکتی ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تعلق ماں سے جبکہ کچھ کا رحم میں پرورش پاتے بچے سے ہوتا ہے۔ درج ذیل صورتوں میں سیزیرین سیکشن ضروری ہوجاتا ہے

٭جب زچگی کے وقت دردِ زہ زیادہ طول پکڑجائے اوربچہ دانی کا منہ نہ کھل رہا ہو۔

٭بچے کا سائزنارمل سے زیادہ ہو یا ماں کو کوئی پیچیدگی ہو۔

٭بچہ دانی کا منہ بند ہواور بچے کی دل کی دھڑکن بھی کم ہو رہی ہو۔

٭رحم مادرمیں بچے کی پوزیشن ٹھیک نہ ہو اورسرکی بجائے ٹانگیں‘ کولہے‘ گھٹنے یا پاؤں نیچے کی طرف ہوں۔

٭ماں ہائی بلڈ پریشریا ذیابیطس کی مریضہ ہو یا دوران حمل اسے یہ امراض لاحق ہوجائیں۔

٭دوران زچگی بچہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہو۔

٭ماں امراض قلب میں مبتلا ہو۔

labor pain, caesarian, C-section, medical reasons for C-section 

Vinkmag ad

Read Previous

رگوں میں دوڑتا خون

Read Next

آگ’ بچاؤ کی تدابیر

Leave a Reply

Most Popular