
ہڈی اور جوڑ کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق آسٹیوپوروسس کے مریضوں کو زیادہ مضبوط میٹریس پر آرام کرنا چاہئے۔اس کے برعکس مسلز ڈس آرڈرز کی صورت میں نرم میٹریس زیادہ مناسب رہتا ہے۔ موٹے لوگ زیادہ مضبوط میٹریس استعمال کریں۔ اس کے برعکس کم وزن والے افراد اپنے لئے نرم میٹرس منتخب کرسکتے ہیں۔
ایک میٹریس کی فائونڈیشن جسے باکس سپرنگ بھی کہتے ہیں‘ میٹریس پر پڑنے والے بوجھ کو اچھے طریقے سے برداشت کرنے اور اس کی عمر بڑھانے کے لئے اہم ہے۔ اس کے علاوہ مضبوط باکس سپرنگ فائونڈیشن کمر کو بھی بہتر سپورٹ دے سکتا ہے۔ روایتی میٹریس جلد خراب ہوکر کمر کو تھکا دینے والے ہو جاتے ہیں۔
میٹریس کی خریداری میں اپنے آرام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ خریدنے سے پہلے آپ اس پر اس پوزیشن میں لیٹ کر دیکھیں جس میں آپ سوتے وقت لیٹتے ہیں۔ مختلف اطراف پر لیٹ کر چیک کرنے کے بعد اسے الٹا کر بھی دیکھ لیں۔
ایک پائیدار میٹریس 5 سے 10سال تک چل سکتا ہے۔ میٹریس کی قیمت کا تعین اس کے اندر ڈالے گئے میٹریل ، سائز، باکس، سپرنگ فائونڈیشن اور کنسٹرکشن کی کوالٹی کی بنا پر ہوتا ہے۔ جب بھی میٹریس لینے جائیں‘ وارنٹی کارڈ لازماً ساتھ لے کر جائیں ۔
برطانیہ کی سلیپ کاؤنسل کا مشورہ ہے کہ ہر آٹھ سال بعد آپ کو نیا گدا خریدنا چاہیے،کیونکہ اس سے زائد عرصے کے لئے استعمال ہونے والا گدا آپ کے جسم کے لئے آرام دہ نہیں رہتا اور کمر کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا میٹریس زیادہ عرصہ چلے تو ہر تین ماہ بعداس کی سر والی سائیڈ پائو ں والی سائیڈ پر لے جایا کریں۔ اس کے علاوہ سال میں کم از کم دومرتبہ اس کی سائیڈ تبدیل کریں تاکہ ایک ہی جگہ پر زیادہ وزن نہ پڑتا رہے۔ آج کل نئے آنے والے کچھ میٹریس ایسے بھی ہیں جن کی سائیڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ میٹرس خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی اطراف تبدیل کی جاسکیں۔
نئے گدوں میں آج کل نو فلپ والے گدے آرہے ہیں جو فلپ والے گدوں سے زیادہ سستے ہیں لیکن یہ دیرپا نہیں کیونکہ ان کی ایک سائیڈ استعمال ہوسکتی ہے۔ مزید برآں یہ بھی دھیان رہے کہ میٹریس جس سطح پر پڑا ہو وہ ہموار اور میٹریس کو سپورٹ دینے والی ہو۔
Reliable, Good quality, Comfortable, mattress, purchase, mattress foundation