Vinkmag ad

کم روشنی میں بینائی بہتر بنانے والی آئی ڈراپس کے حوصلہ افزا نتائج

Low-light vision, eye drops, improved night vision, vision enhancement, eye health, ophthalmology, and medical research

رات کو کم روشنی میں دیکھنے میں دشواری، آنکھیں چندھیا دینے والی روشنی اور بلب یا گاڑی کی ہیڈلائٹس کے گرد روشن حلقے نظر آنے سے پریشان افراد کے لیے تجرباتی آئی ڈراپس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکی کمپنی اوپس جینیٹکس کی فینٹولامین آئی ڈراپس کی فیز 3 سٹڈی میں 145 افراد شامل تھے۔ ان افراد کو کم روشنی میں دیکھنے سے متعلق ایسی مشکلات کا سامنا تھا۔ شرکاء کو 0.75 فیصد فینٹولامین آئی ڈراپس یا بے اثر دوا دی گئی۔

آٹھ دن بعد آئی ڈراپس استعمال کرنے والے 13 فیصد افراد کی بینائی کے ٹیسٹ میں کم از کم 15 حروف کی بہتری دیکھی گئی۔ اس کے مقابلے میں بے اثر دوا لینے والوں میں یہ شرح 3 فیصد تھی۔

15ویں دن آئی ڈراپس استعمال کرنے والے 21 فیصد افراد میں اتنی ہی بہتری دیکھی گئی۔ بے اثر دوا والے گروپ میں یہ شرح 3 فیصد رہی۔ آئی ڈراپس استعمال کرنے والوں نے رات کو دیکھنے سے متعلق دیگر مشکلات میں بھی کمی بتائی۔

یہ دوا آنکھ کی پتلی کو سکیڑتی ہے، جس سے کم روشنی میں دیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوسکتی ہے۔ امریکی ایف ڈی اے نے اس دوا کی تیاری اور جائزے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اسے فاسٹ ٹریک کا درجہ دیا ہے۔ تاہم اسے ابھی علاج کے لیے منظوری نہیں ملی۔

Vinkmag ad

Read Previous

یکساں ڈائیٹ کے باوجود مردوں اور خواتین میں وزن کم کرنے کی رفتار مختلف

Read Next

جسم میں سوزش کنٹرول کرنے والا قدرتی نظام دریافت، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular