ْ
ورزش اچھی صحت کے لئے اشد ضروری ہے تاہم آپ اس سے پوری طرح فائدہ تب ہی حاصل کرسکتے ہیں جب آپ اس کے صحیح طریقہ کار سے واقف ہوں گے۔ہم آپ کو ایک ایسی ایپ بتائیں گے جس میں آپ تربیت یافتہ ٹرینر کی مدد سے اوراس کی راہنمائی میں درست ورزش کر سکیں گے۔یہ ایپ ان افراد کے لیے بہت مفید ہے جو جم نہیں جانا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ گھرمیںہی ورزش کر لیں۔ اس کے ذریعے آپ اپنے اپنے کوچ سے باآسانی رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔یہ ایپ استعمال میں آسان ہے۔
