Vinkmag ad

کچن کی صفائی‘ چند آزمودہ نسخے

کچن کی صفائی‘ چند آزمودہ نسخے

نلکوں کی صفائی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نلکوں کے اردگردپانی کے نشانات بن جاتے ہیں جو انہیں بدنما بنا دیتے ہیں۔ انہیں صاف کرنے کے لیے لیموں کاٹ کراسے براہ راست نلکے پر ملیں‘ کچھ دیرلگا رہنے دیں اورپھر کپڑے سے صاف کرلیں۔

اوون کی صفائی

ایک برتن میں آدھا کپ امونیا ڈال کررات بھر کے لیے اوون میں رکھ دیں ۔اگلی صبح اوون کو کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ امونیا اس میں جمع شدہ چکنائی اور کھانوں کا دیگر حصہ پہلے ہی نرم کرچکا ہوگا اور صفائی آسان ہوجائے گی۔

ٹائلوں کو چمکائیں

اپنے گھر کی ٹائلوں کے درمیان موجود مٹی کو نکالنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی ملاآمیزہ بنائیں ۔اسے ٹوتھ برش کی مدد سے متاثرہ ٹائلز پر لگاکرانہیں صاف کردیں۔

سنک کی صفائی

اسٹین لیس اسٹیل کے سنک کو صاف کرنے کے لئے کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور سنک کو ہر طرف سے رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری طرف سے نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔

جلے ہوئے برتن

اس مقصد کے لئے ایک چوتھائی کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ سرکے کا آمیزہ بنالیں۔ پھراسے جلے ہوئے برتن میں ڈال دیں تاکہ جلے ہوئے کھانے کے بچے ہوئے حصے کو اس میں سے نکالا جاسکے۔ اس کے بعد باقی ماندہ حصوں کو میٹھے سوڈے سے رگڑ کر صاف کرلیں۔

kitchen cleaning, tips, sink, marble, tiles, oven, taps

Vinkmag ad

Read Previous

سائیکل پربیٹھنے کا طریقہ

Read Next

نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال سے متعلق اہم ہدایات

Leave a Reply

Most Popular