Vinkmag ad

اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے رہائشی صحت کی مفت سہولیات سے محروم

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشی صحت کی مفت سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔ اس کا سبب وفاقی حکومت کا ہیلتھ کارڈ سروس کی ادائیگی نہ کر پانا ہے۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا اور پنجاب کے رہائشیوں کو یہ سہولت بدستور میسر ہے.

بہت سے لوگ بڑے شوق سے اپنے شناختی کارڈ پر اسلام آباد کا ایڈریس لکھواتے ہیں۔ تاہم بعض مریضوں کے مطابق اب ایسے شناختی کارڈ والوں سے کہا جاتا ہے کہ انہیں اپنے اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے۔ جب اس کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت نے سٹیٹ لائف کو واجبات ادا نہیں کیے۔ اس لیے اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے یہ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

صحت سہولت پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت کچھ عرصے میں بحال ہوجائے گی۔

کچھ مریضوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل پرائیویٹ ہسپتال بھی پینل میں شامل تھے۔ تاہم اب صرف کے پی حکومت ہی اپنے رہائشیوں کو ان سے علاج  کی سہولت دے رہی ہے۔ پنجاب میں یہ سروس صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود ہے۔

دو صوبوں کے شہریوں کو اسلام آباد میں صحت کی مفت سہولیات دی جا رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔ تاہم اسلام آباد میں اسلام آباد کے رہائشیوں کو اس سے محروم رکھنا افسوس ناک ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں 33 ملین افراد ذیابیطس کے شکار

Read Next

قربانی کا گوشت مریض کیسے کھائیں

Leave a Reply

Most Popular