Vinkmag ad

گھریلو ائیر فریشنرز گھر مہکائیں‘صحت پائیں

گھرمیں مہمان آنا ہوں تو خواتین خانہ ان کی خاطر تواضح ہی نہیں‘ گھر کی صفائی ستھرائی میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتیں۔ ایسے میں گھر کا کونا کونا چمک رہا ہوتا ہے لیکن گھنٹوں کی تےاریوں کے بعد جب مہمان آتا ہے تو گھرمیں داخل ہوتے ہی ناک سکیڑ کر کہتا ہے ”یہاں عجیب سی بو کیوں ہے ؟“ ایسے میں ساری محنت پر پانی پھرجاتا ہے‘ اس لئے کہ ہم باقی تو سب کچھ کر لیتے ہیں لیکن گھر کی فضا کوخوشگوار بنانا بھول جاتے ہیں ۔
اس مقصد کے حصول کے لئے بازار میں مختلف ائیر فریشنرز بھی موجود ہیں لیکن یہی کام اگر کم خرچ میں ،کیمیکلز سے پاک اور صحت بخش انداز سے ہوجائے تو کیا ہی اچھا ہے۔درج ذیل طریقوں کی مدد سے گھریلو ائیر فریشنرز تیار کر کے آپ نہ صرف اس شرمندگی سے بچ سکتے ہیں بلکہ تعریف بھی سمیٹ سکتے ہیں۔

روز میری اور لیموں فریشنر
روز میری اور لیموں سے تیار کردہ یہ ائر فریشنر نہ صرف گھر سے ہر طرح کی بو کو ختم کرے گا بلکہ اس کی مسحور کن خوشبو آنے والے کا دل بھی جیت لے گی۔
بنانے کا طریقہ
٭ اسے بنانے کے لئے ایک خوبصورت چھوٹے پیالے کا دو تہائی حصہ پانی سے بھر کر اس میں آدھا چائے کا چمچ ونیلا پاوڈر حل کردیں۔
٭ اس میں ایک لیموں سلائس میں کٹا ہوا اور دو سے تین تازہ روز میری کی ٹہنیاں ڈال دیں۔یہ پرفیوم گھر کو مہکائے رکھے گا۔

لکڑی کے خوشبو بکھےرتے ٹکڑے
٭صندل کی لکڑی کے کچھ ٹکڑوں کو رات بھر کے لئے بے بی آئل میں پڑا رہنے دیں تاکہ وہ آئل کو جذب کرلیں۔
٭ایک پیالے یا خوبصورت گلدان میں ان ٹکڑوں کو رکھ دیں۔ اگر خوشبو مدہم یا ختم ہوجائے تو انہیں پھر سے تازہ کرنے کے لئے دوبارہ آئل میں ڈال دیں اور ان کی بھینی بھینی خوشبو کا مزہ لیں ۔

مالٹے کے چھلکے سے تےار کردہ کےنڈل
مالٹے کی خوشبو برسوں سے بدبو کی کاٹ کے لئے استعمال ہونے والا ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ یہ گھر میں تےار کردہ ائر فریشنر ڈیکوریشن پیس کے طور پربھی کام آتا ہے ۔
بنانے کا طریقہ
٭ ایک مالٹے کو درمیان سے افقی (horizontal) انداز میں کا ٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ تمام کناروں کو محفوظ رکھتے ہوئے کانٹے کی مدد سے اند ر سے تمام گودا نکال لیں مگر درمیان میں موجود دھاگہ نما حصے کو نہ چھیڑیں۔
٭ اسے خشک کر یں اوراس کے تین چوتھائی حصے کو زیتون کے تیل سے بھر دےں اور 45 منٹ تک پڑا رہنے دیں۔
٭ اس کے بعد درمیانی حصے کو آگ لگادیں۔ لیجے ایک خوشبودار چراغ تیار ہے۔

ائےر فرےشنرجیل
اس بہترین جیل کی تیاری کے لئے آپ کو جار، جیلاٹن پاوڈر، فوڈ کلر، نمک اور بے بی آئل کی ضرورت پڑے گی۔
بنانے کا طریقہ
٭ ایک بڑے پیالے میں فوڈ کلر اوردو چائے کا چمچ بے بی آئل ڈالیں۔
٭اب اس میں ایک کپ ابلتا ہوا پانی اورایک کپ جےلاٹن پاوڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
٭ آخر میں ایک کپ ٹھنڈا پانی اور اےک کھانے کا چمچ نمک ڈال دیں۔ ٭ تیار کردہ آمیزے کو مختلف طرح کے جار زمیں ڈال کر رات بھر پڑا رہنے دیں تاکہ ےہ جیل سےٹ ہو جائے۔صبح اسے گھر کے مختلف کونوں مےں رکھ دےں۔

خوشبودار ڈنڈیاں
ان کی تیار ی کے لئے گول سٹکس، بے بی آئل، ربن ٹیپ اور ایک گلدان لیں۔
بنانے کا طریقہ
٭ اسے بنانے کے لئے گلدان میں بی بی آئل ڈالیں ۔
٭ اب اسٹکس کے کناروں پر مختلف ڈیزائنوں مےں ٹےپ کاٹ کر لگا دےں۔ ان اسٹکس کو ربن کی مدد سے درمےان سے باندھ کر گلدان مےں رکھ دےں۔
دار چینی سے موم بتی کی سجاوٹ
گھر سے بوختم کرنے کے لیے دار چےنی کا استعمال بھی قدیم اور آزمودہ نسخہ ہے۔
بنانے کا طریقہ
٭ تقرےباً تین انچ موٹی کینڈل لیں۔ دار چےنی کی لمبائی اور کےنڈل کی لمبائی میں مطابقت رکھنے سے آپ کا کام مزےدآسان ہو جائے گا۔
٭اب دارچےنی کو گوند(glue)کی مددسے موم بتی پر لگاتے جائےں۔ ٭ےوں کےنڈل کی تمام اطراف کو دارچےنی سے کور کر دےں۔
٭ دار چینی سے آراستہ یہ خوبصورت کینڈل نہ صرف خوشبو دے گی بلکہ کمرے کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دے گی ۔

بےکنگ سوڈا ائےر فرےشنر
فضاء کی تازگی کے لئے بیکنگ سوڈا ایک مفید جزو ہے جس سے نہ صرف فریج کی بو دور کر سکتے ہیں بلکہ کمروں کی فضا کو بھی تروتازہ کیا جا سکتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
٭اس کے لئے آدھا کپ بیکنگ سوڈے میں آٹھ سے 12 قطرے بے بی آئل مکس کریں اور جار کو مختلف طرح سے سجا کر گھر کے مختلف کونوں میں رکھ دیں۔
٭یہ سادہ سا ائیر فریشنر گھر کی فضا پر ایک خوشگوار اثر ڈالے گا۔

لےموں اور تلسی کے پتوں کا سپرے
کیمیکلز سے پاک یہ سستا سپرے گھر میں باآسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔اس کی تیاری کے لئے نہ تو زیادہ وقت اور نہ ہی زیادہ محنت درکا رہے۔
بنانے کا طریقہ
٭ایک کپ پانی میں چارکھانے کے چمچ تلسی کے خشک پتے اچھی طرح ابال لیں۔
٭ جب تھوڑا سا پانی رہ جائے تو اسے چھان کر ٹھنڈا کر لےں اور اس میں آدھاکپ لیموں کا رس ملادیں۔
٭اس آمیزے کو سپرے کی بوتل میں بھرکر رکھ لیں۔ جب چاہیں گھر کے مختلف کونوں میں سپرے کریں۔


صفائی کے دوران ضروری امور
٭گھر مےں موجود تمام کوڑے دان روزانہ خالی کرےں۔ اگر ان میں سے کوئی گندا ہے تو اسے بلےچ لےکوڈ سے دھوئےں۔ بہتر ہے کہ اس پر شاپنگ بےگ چڑھایا جائے جسے روزانہ کی بنیاد پر بدلا جائے۔ نمدار کوڑے( جس سے بو زیادہ آرہی ہو) کو گھر کے باہر والے کوڑے دان مےں پھےنکیں۔
٭اپنے پالتوجانوروںکو بھی صاف ستھرارکھےں۔ قالین پر روزانہ وےکےوم کلےنر استعمال کرےں تاکہ ان کے بال وغےرہ اس مےں نہ رہےں۔
٭کچن اور واش روم کی روزانہ صفائی کرےں۔انہیں استعمال کرتے وقت اےگزاسٹ فےن کے استعمال کو ےقےنی بنائےں۔
٭گھر مےں موجود دےگر اشےاءکو صاف اور خشک رکھےں تاکہ نمی مےں جراثےم پرورش نہ پا سکےں۔
٭گیلے جوتے کمروں کے اندر لے جانے سے گریز کریں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

کچن اور صحت جدید آلات‘ زندگی آسان

Read Next

کیمیکلز سے بچنے کے لئے مہندی کاپودا گھر میں اگائیے

Most Popular