ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔ قدرتی آفات سے متاثرہ آبادیوں میں صاف پانی اور صفائی کا اہتمام نہ ہونے سے اس کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ڈبلیو ایچ اور ریڈ کریسنٹ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرین کو ضروری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مطیع اللہ کا کہنا ہے کہ ہیضہ آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ قدرتی آفات کی صورت میں لوگ بڑے پیمانے پر بے گھر ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہیضے جیسی بیماریوں کا خطرہ موجود ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ایک عہدیدار کے مطابق متاثرین کو پانی صاف کرنے کی گولیاں، اورل ری ہائیڈریشن سلوشنز اور ادویات فراہم کی جا ر رہی ہیں۔ کمیونٹیز میں اس حوالے سے آگاہی مہمات بھی چلائی جار ہی ہیں۔
Tags: قدرتی آفات ہیضے کی وبا