Vinkmag ad

گاجر کے فوائد

سبزیاں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم میں کئی اہم کام انجام دیتی ہیں۔ جیسے ہر موسم میں کچھ مخصوص پھل آتے ہیں ویسے ہی کچھ سبزیاں بھی ہوتی ہیں۔ مثلاً سردیوں کے موسم کی ایک سبزی گاجر ہے جو بہت سے طبی فوائد کی حامل ہے۔ اس میں پائے جانے والے غذائی اجزاء میں وٹامنز، کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز، فائبرز، کیلشیم اور آئرن نمایاں ہیں۔ گاجروں سے ہمیں کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

گاجر کے طبی فوائد

-1 دوسری سبزیوں کی نسبت گاجروں میں بیٹاکیروٹین زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ جزو بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم میں زیر تربیت امریکی فوجیوں کو گاجر زیادہ سے زیادہ استعمال کروائی جاتی تھی تاکہ ان کی بینائی اچھی رہے۔

-2 با آسانی ہضم ہونے کی وجہ سے معدے کے لئے بہت اچھی ہے۔

-3 پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ ایک چھوٹا کپ کدوکش کی ہوئی گاجر صبح کے وقت کھائی جائے اور اس کے ساتھ کسی اور چیز کو شامل نہ کیا جائے تو پیٹ کے کیڑے تیزی سے خارج ہو جاتے ہیں۔

-4 گاجر کا مناسب استعمال کھانسی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ (تاہم اسے باقاعدہ علاج کا متبادل نہیں سمجھنا چاہئے۔)

-5 یہ گردوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔

-6 گاجر کا جوس اسہال کو ختم اور جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پیٹ میں بیکٹیریا کی نشوونما رک جاتی ہے اور قے بھی بند ہو جاتی ہے۔ اس جوس کو بنانے کے لئے آدھا کلو گاجروں کو پانی میں اتنا ابالیں کہ یہ نرم ہو جائیں۔ پھر پانی کو نتھار لیں اور اس میں آدھا کھانے کا چمچ نمک ڈال لیں۔ یہ مشروب ہر آدھے گھنٹے بعد پینے سے 24 گھنٹے میں بہتری کے آثار نظر آنے لگیں گے۔

-7 گاجر میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون کی کمی کے شکار افراد کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔

-8 اس میں اینٹی آکسی ڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ جسم سے فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں۔ اس طرح وہ کینسر سمیت کچھ بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

گاجروں کو سلاد، حلوے اور کھیر وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ موسم سرما میں با آسانی اور نسبتاً کم قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں۔ لہٰذا ان سے بنے پکوانوں سے لطف اندوز ہوں اور ساتھ ہی ساتھ ان کے فوائد بھی سیمٹتے جائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

”سموک“ اور” فوگ “کا مجموعہ سموگ کیسے بنتاہے‘اس سے کیسے بچیں

Read Next

حمل کی ابتدائی علامات

Most Popular