Vinkmag ad

ہر روزنیا پھل

    موسم سرما بہت سے لوگوں کا پسندیدہ ترین موسم ہے اور موٹے کمبل کی حرارت، چائے کا گرماگرم کپ اورلذیذ مونگ پھلیوں کا پیکٹ سردیوں کی لمبی راتوں کا لطف دوبالا کر دیتے ہیں۔ یہ سب کچھ درست ہے لیکن یہ موسم اپنے ساتھ نزلہ‘ زکام اور بہت سی بیماریاں بھی لے کر آتا ہے۔ ہر موسم کے اپنے مسائل ہیں جن سے بچنے کے لئے قدرت نے ہمیں موسمی پھل عطا کئے ہیں۔ یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپورہونے کی وجہ سے قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں لہٰذا انہیں اپنی غذا میں لازماً شامل رکھنا چاہئے۔

بہت سے لوگ مخصوص ذائقوں کی وجہ سے صرف مخصوص پھل ہی کھانا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی اہم معدنیات اور وٹامنز سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس لئے پھل بدل بدل کر کھانے چاہئیں۔ ذیل میں موسم سرما کے کچھ پھل دئیے جارہے ہیں جنہیں ہفتے بھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق ان میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔

پیر سیب کے ساتھ
سیب کے بارے میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ ”روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہتی۔“ اگرآپ دن کا آغاز ہلکے پھلکے ناشتے کے بعد ایک عدد سیب کھانے سے کریں تو یہ عمومی صحت بخشنے کے علاوہ آپ کی جلد کے روکھے پن اور خشکی کو دور کرکے چہرے پر شگفتگی اور تازگی لے آئے گا۔
سیب میں غذائی ریشوں کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو قبض کے شکار افراد کے لئے خاص طور پر مفید ہیں۔ سیب کواگر آئرن والی غذاو¿ں مثلاً گوشت یاپالک کے ساتھ کھایا جائے تو جسم میں آئرن کے جذب کرنے کے عمل میںتیزی آجاتی ہے۔

منگل پپیتے کے ساتھ
پپیتے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سارا سال دستیاب رہتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامنز اے بی‘ سی‘ ڈی کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس اور فولاد جیسے معدنی اجزا انسانی جسم کے لئے اشد ضروری ہیں۔ اسے ناشتے میںیا کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔
اس کے گودے یا چھلکے کے اندرونی حصے کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں اور30 منٹ کے بعد دھو لیں۔ اس سے چہرے کی شادابی اور کشش میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

بدھ ناشپاتی کے ساتھ
یہ ہلکا میٹھا اور رسیلا سبز اور زرد پھل فائبر اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کو تیزی سے توانائی پہنچاتی ہے۔ اگرکچی ناشپاتیاں لیں تو انہیں کاغذی تھیلے میں کسی ٹھنڈی اورصاف جگہ پر رکھنا نہ بھولیں اور اگر پکا ہوا پھل خریدیں تو اسے ضرورفریج میں رکھیں۔

جمعرات کیلے کے ساتھ
یہ ایک غذائیت بخش پھل ہے اور خاص طور پر جلد کے لئے حیرت انگیز فوائد کا حامل ہے۔ آپ ناشتے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے یا بعد میں دو سے تین کیلے کھا سکتے ہیں۔
جن خواتین کے چہروںپر جھریاں چھائیاں یا داغ دھبے ہوں‘ ان کے لئے کیلے کے چھلکے کا مساج مفید اور موثر ثابت ہوتا ہے۔ تاہم یہ مساج چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب سیدھے اور ہموار انداز میں کرنا چاہئے۔ ذہنی دباو¿ کے شکار افراد کے لئے بھی یہ پھل بہترین ہے کیونکہ اس میں موجود کچھ اجزاءاعصابی نظام کو بحال اور مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ موٹاپے کے حوالے سے فکرمند لوگ اس کا استعمال کم کریں۔

جمعہ انناس کے ساتھ
انناس کھانے سے معدے کو نئی قوت ملتی ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ اس میں موجود کچھ عناصر جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ وٹامن اے سے بھرپور پھل ہے جو جلد کو جھریوں سے محفوظ اور صحت مند رکھتا ہے۔
ماہرین اسے جلدکی صفائی کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ انناس کے ایک ٹکرے کو لے کر باریک پیس لیں اور چہرے پر 20 منٹ تک لگائیں اس سے چہرے کی رنگت میں نکھار آ جائے گا۔

ہفتہ گاجر کے ساتھ
گاجر مختلف بیماریوں کی روک تھام کا سستا ذریعہ ہے۔ لوگ اسے سلاد کے طور پر بھی استعمال کر تے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے، قبض دور کرنے، ذیابیطس اور بلڈپریشرکوکنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اسے تسلسل سے کھانے والا فرد آنکھوں کی بینائی، چمک،کشش اور خوبصورتی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ اس میں وٹامن اے ای اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتے ہیں۔
کھانے کے ایک چمچ گاجر کے جوس میں روئی ڈبو کر چہرے‘ گردن اور پیشانی پر لگائیں اور 20 منٹ کے بعد دھولیں۔ اس سے جلد کو براہ راست خوراک ملے گی اور رنگت نکھرآے گی۔

اتوار سنگترے کے ساتھ
اتوار کے روز آپ کو کم از کم دو سنگتروں کا جوس ضرورپینا چاہئے۔ اس سے آپ کے جسم کو بھرپور مقدار میں وٹا من سی ملے گا جو بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
چکنی جلد کے حامل لوگ ایک برتن میں دو چمچ سنگترے کا رس ڈال کر انگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور20 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں۔ اس سے ان کو جلد کی حالت میں نمایاں تبدیلی محسوس ہو گی اور رنگت صاف، نرم و ملائم اور جاذب نظر ہو جائے گی۔
سردیوں میں گرم چیزوں کے ساتھ پھلوںکا استعما ل ضرور کریں تاکہ آپ چست و توانا رہ سکیں۔

انار کے پھول
انار کے پھول بے حد کارآمد چیز ہیں لہٰذا انہیں خشک کر کے رکھ لیں۔ اگرجسم پر کوئی زخم ہو ¾ پھوڑا پھنسی نکل آئے یا چوٹ کی وجہ سے ورم آجائے تو اس پر ان پھولوں کا خشک سفوف چھڑکنے سے فائدہ ہوگا۔
٭ کچھ لوگوں کو بار بار خارش کا مرض لاحق ہو جاتا ہے یا سارا سال پھوڑے پھنسیاں نکلتی رہتی ہیں۔ وہ انار کی کلی ٹشو پیپر کی مدد سے توڑ کر اس طرح ثابت نگل لیں جیسے کیپسول کھایا جاتا ہے۔ ایک ہی دفعہ یکے بعد دیگرے سات کلیاں صبح سویرے نہار منہ کھانے سے سال بھر تک پھوڑے پھنسیوں سے چھٹکارا مل جاتاہے۔ یہ عمل آشوب چشم یاآنکھوں کی خرابی کی صورت میں بھی سال بھر کے لئے مفید مانا گیا ہے۔
٭ کھٹے انار کے پھول خشک کر کے کسی بھی منجن میں ملا کر ملنے سے مسوڑھوں سے خون آنا بند ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پھولوں کو خشک کر کے دانتوں پر ملنے سے وہ مضبوط ہو جاتے ہیں۔ مزیدبرآںدانتوں کی کئی بیماریاں بھی اس سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
٭ اگر منہ میں سفید چھالے بن جائیں‘ منہ پک جائے‘ زبان پر یا حلق میں زخم ہو جائیں جس سے کھانا پینا دشوار ہو جائے تو کھٹے انار کا آدھا کلوگرام چھلکا پانی میں خوب پکا ئیں اور ٹھنڈ ا کر کے چھان لیں۔ دن میں تین بار اس پانی سے غرارے کریں۔ اس سے زبان اور تالو کی سوجن دور ہو جائے گی‘ منہ سے رال نہیں بہے گی اور مسوڑھوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ اگر ان پھولوں کو روزانہ تازہ پانی میں ابال کر پینے کو معمول بنایا جائے تو دانت بھی مضبوط رہیں گے اور مندرجہ بالا مشکلات بھی نہیں ہوںگیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اچھی صحت کے لیے کولیسٹرول پر نظر

Read Next

فش تِک

Most Popular