پاؤں کی صفائی

پاؤں کی صفائی

 دیگراعضاء کی طرح پائوں بھی خصوصی توجہ کے طالب ہیں۔ ہماری جسمانی حرکت کا دارومدارزیادہ ترانہی کی صحت پر ہوتا ہے۔انہیں ہلکی سی چوٹ بھی لگ جائے توہمیں چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ چونکہ ان پر موسمی اثرات بھی زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا ان کی حفاظت سے متعلق چند اہم احتیاطیں درج ذیل ہیں

٭اپنے پائوں کو کم کیمیکلزاورخشکی پیدا کرنے والے صابن  سے روزانہ دھوکر اچھی طرح سے خشک کریں۔ پھر ان پر ہلکی سی کریم یا پٹرولیم جیلی لگائیں۔

٭پائوں کی انگلیوں کے درمیان میل کو اچھی طرح مل کر دھوئیں۔

٭روزانہ صاف اور دھلی ہوئی جرابیں استعمال کریں۔ خصوصاً وہ جنہیں پائوں پر زیادہ پسینہ آتا ہے یا جو زیادہ متحرک رہتے ہیں۔

٭روزانہ جوتوں کاایک ہی جوڑا پہننے سے پرہیز کریں اور ان کو اندر سے بھی صاف رکھیں۔

٭ اگر جوتے پسینے یا کسی اور وجہ سے گیلے ہو جائیں تو انہیں مکمل طور پر خشک کر کے پہنیں۔

٭ آرام دہ اور پائوں کی ساخت کے مطابق جوتے اور پیڈ والی جرابوں کا استعمال کریں۔

٭پائوں کے ناخنوں کوہرہفتے یا کم از کم 15دن بعد ضرور کاٹیں۔ ان کو ترچھے کی بجائے سیدھاکاٹیں پھر کونے لازماً فائل کریں ۔

٭صاف نیل کٹر اور فائلراستعمال کریں۔

٭شوگر کے مریض یا پائوں کو متاثر کرنے والی کسی اوربیماری کے مریض ناخن احتیاط سے کاٹیں۔ ضروری ہو تو کسی اور کی مدد بھی حاصل کریں۔

٭صحت مند ناخنوں کا رنگ ہلکا گلابی ہوتا ہے۔اگر ان کی رنگت خراب ہوتو یہ کسی اندرونی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ایسے افراد ناخنوں پر نیل پالش لگانے سے پرہیز کریں ۔

foot care, clean shoes, socks, nail cutting, wash and dry

Vinkmag ad

Read Previous

آنکھ میں ککرے

Read Next

ایلوویرا جیل نکالنے کا طریقہ

Leave a Reply

Most Popular