Vinkmag ad

آنکھوں کی صفائی

آنکھوں کی صفائی

٭سونے سے پہلے منہ دھونا اور دانتوں کی صفائی کی طرح  آنکھوں کو واش کرنا بھی اہم ہے۔ اگر ایسا نہ کیاجائے تو دن بھر کی دھول اورمٹی رات بھر آنکھوں میں رہتی ہے۔ یہ  ان میں جلن اور سرخی کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کی وجہ سے بعض اوقات آنکھوں میں چپچپاہٹ سی آجاتی ہے اور صبح کے وقت انہیں کھلنے میں دقت ہوتی ہے۔

٭آنکھوں کو دھونے کے لئے ابلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کر کے یا فلٹرشدہ پانی استعمال کریں۔

٭ ہفتہ بھر میں ایک بار کسی برتن میں پانچ حصے پانی اور ایک حصہ بے بی سوپ یا شیمپو ملائیں۔ پھراس محلول سے اپنی پلکوں اور پپوٹوں کو نرمی سے دھوئیں۔ اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے:  اپنی آنکھیں بند کرکے انگلیوں کے پوروں کی مدد سے پلکوں کو اچھی طرح ملیں۔ اس سے ان پر موجود اضافی تیل دُھل جائے گا۔ ہماری پلکوں کے نیچے قدرتی طور پر تیل بنانے کے غدود ہیں۔ انہیں اگر صاف نہ رکھا جائے تو اضافی تیل انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔

eye care, how to clean your eyes, wash with water

Vinkmag ad

Read Previous

فرینچ چکن کیو

Read Next

آنکھ میں ککرے

Leave a Reply

Most Popular