Vinkmag ad

ہموار اورناہموارپاؤں میں فرق

ہموار اورناہموارپاؤں میں فرق


زیادہ تر لوگوں کے پیروں کے اندرونی حصے میں خم پایا جاتا ہے۔ ا س کی وجہ سے پاؤں اور زمین کے درمیان ایک خلا پیدا ہوجاتا ہے۔ اکثر جوتے ایسے بنائے جاتے ہیں جن میں یہ خم پہلے سے موجود ہوتا ہے جسے آرچ سپورٹ کہا جاتا ہے۔


ننھے بچوں کے پائوں میں یہ خم شروع میں نظر نہیں آتا جس کی وجوہات میں ان کے پاؤں پر اضافی چربی کا موجود ہونا یا پاؤں کے خم کانا مکمل ہونا شامل ہیں۔البتہ 3 سے 10 سال کی عمر میں یہ خم واضح ہوجاتا ہے۔ کچھ صورتوں میں یہ خم ظاہر ہی نہیں ہوتا۔ اس حالت کو ہموار پائوں کہا جاتا ہے ۔


زیادہ تر ہموار پاؤں موروثی ہوتے ہیں اور انہیں نارمل تصور کیا جاتا ہے اور اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر پاؤں میں دردہو، جوڑ مڑ رہے ہوں یا سوجن کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

flat feet, normal feet, ankle pain, arch support, babies have flat feet

Vinkmag ad

Read Previous

ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرا پن

Read Next

فائدہ مند ورزشیں ہموار پائوں

Leave a Reply

Most Popular