Vinkmag ad

مچھلی کے کباب

اجزائ:

مچھلی         1کلوگرام
گرم مصالحہ(پسا ہوا)    1چائے کا چمچ
بیسن        5کھانے کے چمچ
انار دانہ(پسا ہوا)    2چائے کے چمچ
نمک        حسب ضرورت
لال مرچ        حسب ضرورت
پانی        بیسن گھولنے کے لئے

ترکیب:

1۔مچھلی کو ابال کر اس کاقیمہ بنالیں۔
2۔ اس کے ساتھ ہی اس میں گرم مصالحہ،مرچ،نمک اور انار دانہ شامل کریں۔
3۔ایک پیالے میں بیسن کو گھول لیں۔(اگر چاہیں تو اس میں نمک،مرچ اور لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں ۔)
4۔ اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں ۔مچھلی کے آمیزے کے کباب بنا کر انہیں بیسن میں ڈبو کر تل لیں۔
5۔جب دونوں اطراف سے سنہری ہو جائیں تو نکال لیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
مچھلی ہمارے روزمرہ کی غذا میں نسبتاًکم کھائی جانے والی ڈش ہے لیکن غذائیت کے لحاظ سے یہ بہت اہم ہے۔مچھلی میں اعلیٰ معیار کی پروٹین پائی جاتی ہے جوجسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ اس میں صحت بخش چکنائی موجود ہے جو دل کی بیماریوں سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ یادداشت کو بھی تقویت دیتی ہے۔یہ ہر عمر کے افراد کے لئے یکساں مفید ہے ۔گردے کے مریض اگر اسے بیسن کی بجائے مکئی کے آٹے میں میری نیٹ (marinate)کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ بیسن میں موجود فاسفورس اور پوٹاشیم گردے کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

(زینب بی بی،ماہر غذائیات،شفا انٹر نیشنل ہسپتال،اسلام آباد)

Vinkmag ad

Read Previous

جب بال بنیں وبال

Read Next

نیند‘ خواب اور وقت کی چال

Most Popular