Vinkmag ad

انسانی گوشت کھانے والا پیراسائیٹ، امریکہ میں پہلا کیس رپورٹ

flesh-eating screwworm parasite

امریکہ میں انسانی گوشت کھانے والے خطرناک پیراسائیٹ کا پہلا انسانی کیس سامنے آ گیا ہے۔ نیو ورلڈ سکرُوورم (این ڈبلیو ایس) سے متاثرہ شخص ایل سلواڈور سے واپس آیا تھا۔ کیس کی تصدیق 4 اگست کو ہوئی۔ ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق یہ امریکہ میں کسی متاثرہ ملک سے آنے والے شخص میں پہلا کیس ہے۔

نیو ورلڈ سکرُوورم مایازس مکھی کے لاروا کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور زیادہ تر مویشیوں کو متاثر کرتا ہے۔ تاہم انسان بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ کیڑا زندہ ٹشو سے خوراک حاصل کرتا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق کھلے زخم والے افراد اور متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے والے زیادہ خطرے میں ہیں۔

ہیلتھ حکام نے خبردار کیا ہے کہ انسانی گوشت کھانے والا یہ پیراسائیٹ صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ اس لیے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان ہدایات میں زخموں کو صاف اور ڈھانپ کر رکھنا نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے قریب وقت کم گزارنا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں 600 کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹس

Read Next

اسلام آباد میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر

Leave a Reply

Most Popular