Vinkmag ad

برطانیہ میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے لیے نئی دوا کی منظوری

برطانیہ میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے لیے نئی دوا کی منظوری- شفا نیوز

برطانیہ میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پہلی بار ایک دوا ”ٹیپلی زوماب” منظور کی گئی ہے۔ یہ دوا بیماری کے آغاز کو مؤخر کر سکتی ہے۔ اس سے مریض زیادہ عرصے تک معمول کی زندگی گزار سکیں گے۔ دوا آٹھ سال اور بڑی عمر کے بچوں اور بالغوں کے لیے دستیاب ہے۔

ٹیپلی زوماب روزانہ 14 دن تک آئی وی ڈرپ کے ذریعے دی جاتی ہے۔ یہ مدافعتی نظام کو تربیت دیتی ہے کہ وہ لبلبے کے انسولین بنانے والے خلیوں پر حملہ نہ کرے۔ اس کے نتیجے میں مریض عارضی طور پر روزانہ انسولین کی ضرورت سے آزاد رہ سکتے ہیں۔

دوا کی منظوری کے بعد اس کی این ایچ ایس کے تحت فراہمی پر غور جاری ہے۔ مریض نجی طور پر بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔ برطانیہ میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے علاج میں یہ دوا ایک تاریخی سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شمالی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، 200 سے زائد اموات

Read Next

مادہ منویہ  میں خون آنا

Leave a Reply

Most Popular