ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر عبد الولی کے مطابق پاکستان میں ایڈز یا ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد اپنی بیماری سے بے خبر ہے۔ ملک میں ہر 10 میں سے 8 مریض اپنے مرض سے لاعلم ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دیس میں 3 لاکھ 50 ہزار افراد ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
گذشتہ دہائی میں ایچ آئی وی کا علاج کروانے والوں کی تعداد 6,500 سے بڑھ کر 55,500 ہو گئی۔ اینٹی ریٹرو وائرل مراکز کی تعداد بھی 13 سے بڑھ کر 96 ہو گئی ہے۔ 2024 میں صرف 16 فیصد مریض علاج پر تھے، اور صرف 7 فیصد میں وائرل لوڈ کنٹرول حاصل ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس پاکستان میں ایڈز سے متعلق 1,100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار بروقت تشخیص اور علاج کے متقاضی ہیں۔ اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
Tags: پاکستان میں ایڈز