Vinkmag ad

مچھلی کھائیے ‘ تنومند رہئے

مچھلی کھائیے ‘ تنومند رہئے

 انسان کی خوراک میں خشکی اور پانی دونوں میں ہی رہنے والے جانوروں کی اہمیت ہے۔ ہمارے ہاں سمندری یا دریائی خوراک میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا مچھلی ہے۔ یہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔

تازہ مچھلی کی پہچان

مچھلی ہمیشہ تازہ خریدنی چاہئے‘ اس لئے کہ باسی مچھلی فوڈپوائزننگ کا سبب بن سکتی ہے۔ تازہ مچھلی کی پہلی پہچان اس کے گلپھڑوں کی رنگت ہے۔ انہیں اچھی طرح کھول کر دیکھیں۔ اگروہ سرخ اورچمک دار ہوں تو وہ تازہ ہو گی۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مچھلی کے جسم پر انگلی لگا کر چیک کریں۔ اگر گوشت سخت ہو تو تازہ ہو گا۔ باسی مچھلی کاگوشت نرم اور ریشے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں اوراس میں سے بوبھی آتی ہے۔ بعض مچھلی فروش باسی مچھلی کے پھیپھڑوں پر سرخ رنگ لگادیتے ہیں لہٰذا اسے خریدتے وقت اسے اچھی طرح جانچ لیں۔۔

  مچھلی کے فوائد

مچھلی معدنیات‘ فاسفورس‘پوٹاشیم‘ فولاد‘ آئیوڈین اور دوسرے وٹامنز سے مالا مال ہے۔

مچھلی سے حاصل ہونے والا فلورائیڈ دانتوں کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ دانتوں کے علاوہ مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈز کی موجودگی دماغ کو تقویت دیتی ہے۔ خصوصاً بڑھاپے میں اگر ہفتے میں تین بار مچھلی کاایک ایک ٹکڑا کھالیا جائے تو بزرگ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا چڑ چڑا پن بھی کم ہوجاتا ہے۔

مچھلی میں مختلف قسم کے اومیگا تھری فیٹی ایسڈزموجود ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں اچھا کولیسٹرول بنانے، امراض قلب اور بڑھاپے کی دوسری بیماریوں سے محفوظ رہنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کی فعالیت اور موڈ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

مچھلی کے گوشت میں آیوڈین پائی جاتی ہے۔ تھائی رائیڈ غدودکے مسائل کے شکار مریضوں کے علاوہ ا ن لوگوں کو بھی مچھلی ضرور کھانی چاہئے جن میں آیوڈین کی کمی ہو۔

مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ زچہرے کی جلد کے ڈھیلے پن کو دور کرتے اور اسے پرکشش بناتے ہیں۔

مچھلی کا تیل بازارمیں کیپسولز کی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ تیل وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس سے جسم میں ان وٹامنز کی کمی پوری ہوتی ہے اورقوت مدافعت کو بڑھتی ہے۔

fish, healthy, benefits, how to identify fresh fish

Vinkmag ad

Read Previous

سبزیوں کی دیکھ بھال

Read Next

اُف! دانت کا درد

Leave a Reply

Most Popular