سبزیوں کی دیکھ بھال

سبزیوں کی دیکھ بھال

پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ ان پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ نہ ہونے پائے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے گھر میں ہی کیڑے مار ادویات تیار کی جا سکتی ہیں

٭زیادہ تر سبزیوں پربھونرا کیڑے کا حملہ ہوتا ہے۔ اسے ’’مکھی مار‘‘ سے ختم کریں ۔

٭دوسرا حملہ آور کیڑا تیلا ہے۔ اس کے خاتمے کے لئے سوکھے پتوں کی راکھ یا لکڑیوں کے تنور کی چھائی استعمال کرنی چاہئے۔اگر اس راکھ کا پودوں پر چھڑکاؤ کر دیں تو آکسیجن نہ ملنے کی صورت میں یہ کیڑاخود بخود مر جائے گا۔

٭عام تمباکو لے کراسے تقریباً ایک ہفتے کے لئے پانی میں بھگو دیں پھر اس پانی کا متاثرہ پودوں پر چھڑکاؤ کریں۔

٭نیم کے پتوں کو پانی میں ابال لیں اور اس پانی کو چھان کر پودوں پر چھڑکاؤ کریں۔

اگر مندرجہ بالا طریقوں پر عمل کرنے سے کیڑے تلف نہیں ہوتے تو کوئی بھی اچھی سی کیڑے مار دوا استعمال کریں۔ اگر وہ مائع شکل میں ہو تو آدھا چائے کا چمچ ایک گیلن پانی میں ملا کراس کا چھڑکاؤ کریں۔اس طرح  کیڑے مر جائیں گے اور سبزیاں دوا کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رہیں گی۔

gardening tips, home remedies, mint leaves, pesticide spray

Vinkmag ad

Read Previous

کچن گارڈننگ

Read Next

مچھلی کھائیے ‘ تنومند رہئے

Leave a Reply

Most Popular