Vinkmag ad

کانوں میں ویکس

کانوں میں ویکس

کان وہ اہم عضو ہیں جو نہ صرف مختلف آوازوں کو سن کر دماغ تک پہنچاتے ہیں بلکہ جسم کا توزان برقراررکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔سننے کا عمل اس کےتین حصے( بیرونی،درمیانی اوراندرونی) مل کرسرانجام دیتےہیں۔ بیرونی اوردرمیانی حصےکے بیچ میں ایک نالی ہوتی ہے۔ اس میں موجود زرد رنگ کے مادے کو عام فہم زبان میں کانوں کا میل یا ویکس کہا جاتا ہے۔

 ویکس بننے کا عمل

کان کی نالی میں کچھ خاص غدودہوتے ہیں جن سے چکنی رطوبت خارج ہوتی ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیوں اورگردوغبار سے مل کر ویکس بناتی ہے۔ تاہم یہ بات سمجھنے کی ہے کہ اس مادےکوویکس محض ظاہری شکل وصورت کی وجہ سےکہاجاتا ہے۔ جب ویکس بننے کاعمل اس کے خارج ہونے کے مقابلے میں زیادہ تیزہوتو کان کی نالی بند ہوجاتی ہے۔ نتیجتاً اس میں درد ہوتا ہے، یہ بھرا ہوامحسوس ہوتا ہے اوراس میں خارش ہوتی ہے۔

بعض افراداسے تیلیوں یابالوں میں لگانے والی پن سے صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کےاخراج کے لئے قدرتی طورپرایک نظام موجود ہے جس کے تحت یہ بننے کے بعدخود ہی کان کی بیرونی سطح پرآجاتی ہے۔ یہاں اسے صاف کرنے کے لئےپانی نچوڑے ہوئے کپڑے یا ٹشو کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسےباہر کی طرف منتقل کرنے میں جبڑوں کی حرکات بھی مدد یتی ہیں۔

ویکس کی حرکت اورساخت میں تبدیلی کا ایک سبب بڑھتی ہوئی عمرہے۔عمر کے ساتھ یہ سخت ہونے لگتی ہے اوربیرونی سطح تک آنے میں زیادہ وقت لگاتی ہے۔ بزرگ حضرات میں یہ کانوں کے معائنے میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ سماعت کوبھی متاثرکرسکتی ہے۔

ویکس کی اہمیت

٭یہ کانوں کی صفائی کے لئے بنتی ہے۔

٭یہ کان کےاندرونی حصوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

٭کان کی نالی کو نم رکھ کراسےخشک ہونے سے بچاتی ہے۔

٭اس میں خاص قسم کے کیمیائی مادےہوتے ہیں جو انفیکشنزکا مقابلہ کرکےکان کی نالی کی جلدکو محفوظ رکھتے ہیں۔

٭کان کی نالی میں پانی جاناسوزش کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ اس سے بھی بچاتی ہے۔

رنگ مختلف کیوں

بعض افراد میں اس کا رنگ ہلکا زرد جبکہ کچھ میں سیاہ ہوتا ہے۔ اس کی دووجوہات ہیں۔ جن میں ویکس کا زیادہ دیرکان میں رہنا اوراس میں میل کی مقدارزیادہ ہونا شامل ہیں۔ آلودہ ماحول میں رہنے اور کام کرنےوالے افرادمیں یہ عموماً گہری رنگت کی ہی ہوتی ہے۔

ear wax, science behind ear wax, colors of ear wax, importance of ear wax

Vinkmag ad

Read Previous

 گردوں کی خرابی: علامات اور بچاؤ کے طریقے

Read Next

جگر کی پیوندکاری پہلے اور بعد کی احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular