Vinkmag ad

 گردوں کی خرابی: علامات اور بچاؤ کے طریقے

 گردوں کی خرابی: علامات اور بچاؤ کے طریقے

گردے خراب ہونے کی علامات یہ ہیں

٭جسم میں پانی اکٹھا ہونا شروع ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہاتھوں، پیروں اورچہرے پرسوجن ہوتی ہے۔ پانی کی یہ زیادتی پھیپھڑوں میں ہوتو مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔

٭ایسے ہارمونز کی پیداوارکم ہو جاتی ہے جو سرخ خلیے بناتے ہیں۔ سرخ خلیوں کی تعدا گھٹنا انیمیا کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمزوری ، تھکاوٹ ، سانس لینے میں دشواری اورسردی لگنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔ سرخ خلیوں کی کمی قابل علاج ہے۔

٭خون کی کمی کے باعث دماغ کو آکسیجن کم ملتی ہے۔ نتیجتاً مریض کو سونے میں دقت ، نیم بے ہوشی اورچکر آنے جیسی شکایات ہوسکتی ہیں۔ بعض صورتوں میں مرگی کے دورے بھی پڑتے ہیں اوروہ کوما میں چلا جاتا ہے۔

٭پیشاب کے معمولات میں تبدیلی آجاتی ہے۔ پیشاب میں خون آنا، زیادہ جھاگ بننا، معمول سے بہت زیادہ یا کافی کم پیشاب آنا اوردورانِ پیشاب تکلیف محسوس ہونا اس کی مثالیں ہیں۔

٭خون میں فاسد مادوں کی مقداربڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔ اس وجہ سے مریض کی جلد خشک ہو کرخارش زدہ ہوجاتی ہے۔ خون میں موجود فاسد مادوں کی زیادتی کے باعث مریض کے منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے اورمنہ سے بدبو بھی آتی ہے۔ بھوک میں کمی ، قے آنا، متلی اور وزن کم ہونے جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

٭عصبی رگوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے ٹانگوں میں بے چینی ،کھچاؤ اورسوئیاں چھبتی محسوس ہوتی ہیں۔

بچاؤ کی تدابیر

ان احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے گردوں کی خرابی کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

٭شوگراوربلڈ پریشرکے مریضوں میں گردوں کی خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا اپنا بلڈپریشراورشوگرلیول باقاعدگی سے چیک کریں۔

٭پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ خصوصاً گرم موسم میں اوآرایس استعمال کریں تاکہ خون میں نمکیات کا توازن برقراررہے۔

٭فاسٹ فوڈ کا استعمال بہت ہی کم کردیں۔

٭پیشاب میں انفیکشن کی صورت میں ڈاکٹر سے لازماً رجوع کریں۔

٭درد کُش اورجراثیم کُش ادویات کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیرنہ کریں۔

٭موٹاپا گردوں سمیت بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ اسے کم کرنے کے لئے متوازن غذا اورورزش کو اپنامعمول بنائیں۔

٭تمباکونوشی سے پرہیز کریں۔

٭سال میں ایک یا دوبار گردوں کی کارکردگی جاننے کے لئے خون اورپیشاب کا ٹیسٹ ضرورکرائیں۔

kidney diseases, symptoms of kidney issues, tips to prevent kidney issues, kidney failure

Vinkmag ad

Read Previous

موسم سرما کی گرم سوغاتیں

Read Next

کانوں میں ویکس

Leave a Reply

Most Popular