Vinkmag ad

شوگر کا مرض‘آنکھوں کے مسائل

شوگر کا مرض‘آنکھوں کے مسائل

 

نظر کادھندلا جانا

جب مریض کے خون میں گلوکوز کا لیول مناسب حد سے بڑھ جاتا ہے تواس کی آنکھ کے عدسے میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن کے باعث آنکھ کا پانی جذب ہونے لگتا ہےاور مریض کو وقتی طور پر دھندلا نظر آتا ہے۔ یہ جسم کی طرف سے ایک الارم ہوتا ہے کہ شوگر کی مقدا رکافی حد تک بڑھ چکی ہے۔ جب کچھ وقت کے بعد یہ سطح معمول پر آنے لگتی ہے تو آنکھوں میں پانی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے اور دھندلاہٹ باقی نہیں رہتی۔


نظر کی کمزوری

ذیابیطس کے مریضوں کا شوگر لیول مسلسل بڑھے رہنے سے آنکھ کے اندر خون کی باریک نالیاں بھی متاثر ہونے لگتی ہیں۔ ان نالیوں سے خون آنکھ کے اندررِسنا شروع ہوجاتا ہے اور جب وہ پردہ چشم پر گرتا ہے تو نظر کمزور ہونے لگتی ہے۔اس کے علاوہ آنکھ جب خون کی کمی کی شکار ہوتی ہے تو وہ خوکارنظام کے تحت نئی نالیاں بنانا شروع کردیتی ہے جس سے بینائی کے دیگرمسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔


موتیا اترآنا

 

یہ شکایت ان مریضوں کو زیادہ ہوتی ہے جن کے خون میں گلوکوز کی سطح کافی عرصے تک زیادہ رہی ہو۔اس طرح گلو کوز کی ایک تہہ آنکھ کے عدسے پر جمع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے یہ دھندلاجاتا ہے۔ اس غیر شفافیت کے باعث روشنی پردہ چشم تک پوری طرح نہیں پہنچ پاتی جو ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔ اس کا علاج آپریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں دھندلا جانے والے عدسے کو نکال کر اس کی جگہ پلاسٹک کا عدسہ ڈال دیاجاتا ہے ۔


ریٹینو پیتھی

 

اسے ’’عارضۂ پردۂ چشم‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب مریض کی آنکھ کے اندرونی پردے میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے۔ ابتدائی درجہ میں پردۂ چشم میں موجود خون کی انتہائی باریک نالیاں (جنہیں کیپیلریز کہتے ہیں) کمزور ہوکر پھیل جاتی ہیں اور ان سے اضافی رطوبت چھن چھن کر پردۂ چشم کو ڈھانپ لیتی ہے۔ خون کی ان رگوں میں جب رُکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو وہ اورزیادہ رطوبت خارج کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ جورگیں صحیح کام نہ کررہی ہوں‘ اُن کی جگہ نئی رگیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ جیسے جیسے خون کی نئی نالیاں پیدا ہوتی اور پھیلتی چلی جاتی ہیں‘ مریض کے لئے دیکھنا اتنا ہی مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔

Diabetics & Eyecare, Retinopathy, Cataract, weak eyesight

Vinkmag ad

Read Previous

وائرل اور بیکٹیریل انفیکشن

Read Next

انفیکشن سے بچاؤکیسے ممکن ہے

Leave a Reply

Most Popular