Vinkmag ad

کھیرے کا کریمی سلاد

یہ سلاد تندوری چکن کے ساتھ پیش کرنے کے لئے بہت عمدہ ہے
اشیائ:
بڑے سائز کا کھیرا ایک عدد
بغیر چکنائی والے دودھ کی دہی ایک کپ
سفید سرکہ دو چائے والے چمچ
باریک کٹا ہوا تازہ پودینہ ایک کھانے والا چمچ
نمک اور پسی ہوئی سیاہ مرچ آدھا آدھا چائے والا چمچ
ترکیب:
-1 کھیرے کو چھیل کر لمبائی کے رخ کاٹ لیں۔ اب اس میں سے بیج نکال کر باریک باریک قتلے کاٹیں اورانہیں سلاد والے پیالے میں ڈال دیں۔
-2 باقی ماندہ اشیاءکو مکس کر کے کھیرے میں ملا کر آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔
نوٹ: فی کس آدھے کپ سلاد میں 35کیلوریز ہوںگی۔
غذائی اہمیت:
کم کیلوریز کے حامل اس سلاد میں جسم کے لئے درکار اہم وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاءشامل ہیں جن میں وٹامن اے اور سی، فائبر، پوٹاشیم ، کیلشیم ، فاسفورس اور وٹامن بی کمپلیکس نمایاں ہیں۔یہ وزن کو مناسب حد میں رکھنے، بلڈ پریشر کو معتدل اور شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے ساتھ اچھی پروٹین کی حامل کھانے کی چیزیں مثلاً مچھلی اور بھنا ہوا (grilled) چکن بھی پیش کی جا سکتی ہیں۔
(موتی خان، ڈائی ٹیشن، آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

خوبصورت اور ترو تازہ جلد

Read Next

تحرک اور اٹھنے بیٹھنے کا صحیح انداز

Most Popular