کورونا وبا حقیقت کیا،فسانہ کیا
کورونا وبا وائرس نہیں بلکہ بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلی ہے؟
یہ بات درست نہیں ۔ کورونا وبا کسی بیکٹیریا کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک وائرس سے ہی پھیلی ہے جس کا تعلق وائرسزکی ایک فیملی کورونا ویری ڈے ( coronaviridae) سے ہے۔کچھ لوگ اس وائرس کی وجہ سے بیمار ہو جاتے ہیں اورپھر بیکٹیریل انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔ اس بنیاد پر معالج مریض کے لیے اینٹی بائیوٹکس ادویات تجویز کرتا ہے۔تاحال کورونا وائرس کے علاج کے لیے کوئی دوا دریافت نہیں ہوئی ۔اگر کوئی فرد اس کی علامات کا شکار ہے تو وہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرے یا کورونا وائرس کی ہیلپ لائن پر کال کرے۔
