Vinkmag ad

چائنیز چکن ونگز Chineese Chicken Wings

تیاری کا وقت:1/2گھنٹے
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:6
کیلوریز:180سے200

اجزاء
چکن ونگز 6عدد
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
میدہ 2کھانے کے چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
انڈے(پھینٹے ہوئے) 2عدد
لال مرچ پاؤڈر 1/4چائے کا چمچ
چینی 1چٹکی
نمک حسب ذائقہ
سویا ساس 1کھانے کا چمچ
تیل فرائی کے لئے

ترکیب:
1۔ایک پیالے میں سویاساس،ادرک لہسن پیسٹ اور چینی ڈال لیں ۔
2۔اب چکن ونگز کو اس میں شامل کر کے اچھی طرح کوٹ کریں اور 1/2گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
3۔ایک دوسرے پیالے میں کارن فلور،میدہ،نمک،لال مرچ اور انڈے ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ ایک ملائم بیٹر بن جائے۔
4۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اورچکن کو بیٹر سے کوٹ کر کے تیل میں سنہری کرلیں۔
5۔ پیاز کے سلائس اور لیموں سے سجا کر مزیدار چکن ونگز پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
مزیدار چکن ونگز ایک صحت بخش اور جھٹ پٹ تیار ہونے والی ریسپی ہے۔یہ پروٹین،چکنائی،وٹامن اے اور ای،سوڈیم،پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہے۔بچوں کو لنچ میں دینے کے لئے یہ بہترین ڈش ہے۔ البتہ موٹاپے کے شکار اور ہائی کولیسٹرول کے مریض اسے بہت کم مقدار میں لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کولیسٹرول

Read Next

سر کی چوٹ فوری طورپرکیا کریں

Leave a Reply

Most Popular