Vinkmag ad

تھکاوٹ کے کچھ عام اسباب

تھکاوٹ کے کچھ عام اسباب

(ڈاکٹر عاصمہ ارشد باوجوہ‘ ماہر نفسیاتی امراض‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد )

٭مجبوری اور بے بسی کا ماحول بھی تھکاوٹ کے احساس کو جنم دیتا ہے۔اسی لئے جب کوئی کام مجبوراً کیاجائے تو انسان بہت جلد تھک جاتا ہے۔

٭تھکاوٹ کی ایک اوربڑی وجہ ناکافی اور بے سکون نیند ہے۔ اچھی اور پرسکون نیند کے بعد ہماراجسم اور دماغ تازہ دم ہو کر کاموں کے لئے تیار ہوتے ہیں۔اس کے برعکس رات بھر کروٹیں بدلنے اور وقفے وقفے سے اُٹھنے والے افراد کے جسم اور صبح کے وقت پژمردہ ہوتے ہیں۔

٭فطرت کے قریب تر زندگی کا ایک اہم اصول دن کو کام جبکہ رات کو آرام ہے ‘تاہم آج ٹیکنالوجی میں ترقی نے اس فطری تقسیم کو دھندلا دیا ہے۔ اب دن کو دیر تک سونے اور راتوں کو جاگ کر کام کرنارواج پا گیا ہے ۔ رات کی نیند انسان کو تازہ دم کرتی جبکہ صبح کے وقت سونا اُسے سست بناتا ہے۔اپنی تھکن مٹانے اور جسم کی کیمسٹری کو معمول پر لانے کے لئے آپ رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اُٹھیں۔ زیادہ دیر تک سوئے رہنے سے بھی جسم میں خون اور آکسیجن کی ترسیل سُست ہوتی ہے جو تھکن کا باعث بنتی ہے۔

٭دفتروں میں کام کرنے والے افراد اٹھنے بیٹھنے کے غلط طریقوں کی وجہ سے بھی تھکن کا شکار ہوتے ہیں۔ کرسی پر جھک کر بیٹھنے سے پھیپھڑوں پردبائو آتا ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔ غلط انداز نشست سے ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز پر بھی دبائو پڑتا ہے جس کی وجہ سے اعصاب اور پٹھے تھکنے لگتے ہیں۔

ٖCauses of fatigue, lifestyle, busy routine

Vinkmag ad

Read Previous

وزن کیسے کم کریں

Read Next

تھکاوٹ کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular